1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یاد کیجئے اور پہچانئے

'فلمیں شِلمیں' میں موضوعات آغاز کردہ از طارق راحیل, ‏اپریل 29, 2017۔

  1. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    چلئے آج سے ایک نئی لڑی شروع کرتے ہیں جس میں آپ نے ماضی کے مشہور افراد کو پہچاننے کا کام کرنا ہے، اور اس میں آپ سب بھی شامل ہو سکتے ہیں، پہلا کلپ میری جانب سے پیش ِ خدمت ہے۔
    ۔
    دلدار پرویز بھٹی ایک لیجنڈ ۔ اس پروگرام میں فردوس جمال،راحت کاظمی، انور مقصود، جاوید شیخ ، جمشید انصاری مؤجود ہیں۔

    بتایئے کہ میزبان عورت کون ہے ؟
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست جناب۔۔
    کوشش کرتاہوں کلپ دیکھ کر ۔۔
     
    طارق راحیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بھئی میرے ہاتھ کھڑے۔۔ مجھے نہیں معلوم:confused:
     
    طارق راحیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    کلپ تو واقعی لاجواب ہے البتہ خاتون کے بارے میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں "اللہ خوش رکھے"۔
     
    بینا، طارق راحیل اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    عمر بھائی کوشش کیجئے نام بتانے کی،
    طارق بھائی کا کھیل رک جائے گا۔۔:)
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    مشکل ہے۔ ایسے مواقع پر اکثر دماغ کی بتی گُل ہو جاتی ہے۔ویسے بھی بہت عرصہ ہوا اس قسم کی دلچسپیوں کو خیر باد کہے۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    کچھ دنوں کا وقت ہے کوشش کیجئے سوشل میڈیا پر وائرل کیجئے کوئی تو بتا ہی دے گا۔
     
    عمراعظم اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہت خوب لڑی شروع کی ہے @طارق راحیل برادر۔
    یہ تو ہمارے دور کی ہی جانی پہچانی اینکر، ایکٹریس ہیں لیکن نام تو ذہن میں بالکل بھی محفوظ نہیں ہے ۔ :oops:
    لیکن مجھے یقین ہے کہ جب آپ نام بتائیں گے تو فوری طور پر مجھے یاد آجائے گا:p
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    واہ ! @بینا جی نام پتہ چل جائے تو اتنے ذہین تو ہم بھی ہیں کہ فورا" بتا دیں گے۔ ہماری ذہانت کی وجہ سے تو کوئی نہیں بتا رہا۔:lf
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    غزالہ قریشی https://www.facebook.com/Ghazala-Qureshi-305506006129324/
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. بینا

    بینا مدیر Staff Member

  12. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    [​IMG]
    پہچانیئے اور بتایئے یہ کون ہیں اور وجۂ شہرت کیا ہے؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں تو شاید ان کو نہیں جانتا :confused:
     
  14. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    یہ عبدل رحمن چغتائی ہیں اور یہ بہت بڑے مصور تھے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    صحیح جواب

    عبدالرحمن چغتا‎‎ئی پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور ہیں۔

    حالات زندگی اور فن
    عبدالرحمن چغتا‎‎ئی لاہور میں 1897ء میں پیدا ہوئے۔ مصوری کی تعلیم لاہور اور بیرون ملک سے حاصل کی تھی۔ چغتائی نے بدھ، ہندو، اسلام، مغل اور پنجابکے موضوعات پر تصویریں بنائیں۔ چغتائی نے رنگوں میں شاعری کی۔ ان کی تصویریں دنیا کی ممتاز آرٹ گیلریوں میں موجود ہیں۔ اقبال، پکاسو اور ملکہ ایلزبتھ دوم بھی ان کے فن کے معترف تھے۔ 1924ء میں ویمبلے شو میں تقریبا 255 ملین افراد نے آپ کے فن پارے دیکھے۔

    [​IMG][​IMG][​IMG]
    انارکلی
    آپ کے مشہور ترین کاموں میں پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن اور ریڈیو چینل کے لیے شارے (لوگو) اور 1992ء کے ایک ڈرامے کے لیے تیار کی گئی انارکلی کی تصویر ہے ۔ انہوں نے کئی ڈاک ٹکٹوں کے لیے بھی مصوری کی۔آپ کو مصور مشرق کا خطاب دیا گیا۔
    اعزازات
    آپ کو 1960ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ مغربی جرمنی نے آپ کو 1964ء میں طلائی تمغے سے نوازا۔
    وفات
    آپ 17 جنوری 1975ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔
    بیرونی روابط
    عبد الرحمن چغتائی - پاکستان کا روایتی مصور

    مختصر تعارف
    [​IMG]
    پیدائش 21 ستمبر 1897 لاہور, پاکستان
    وفات 17 جنوری 1975 لاہور, پاکستان
    پیشہ مصور، شاعر
    قومیت پاکستانی
    مادر علمی میو اسکول آف آرٹس (موجودہ نیشنل کالج آف آرٹس) لاہور
    صنف مصوری
    نمایاں کام مرقہ چغتائی، نقشِ چغتائی
    اہم اعزازات ہلال امتیاز، طلائی تمغا مغربی جرمنی
    دستخط [​IMG]
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں