1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیق

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏اگست 13, 2016۔

  1. ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیق
    یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق

    ہجوم کیوں ہے زیادہ شراب خانے میں
    فقط یہ بات کہ پیر مغاں ہے مرد خلیق

    علاج ضعف یقیں ان سے ہو نہیں سکتا
    غریب اگرچہ ہیں رازی کے نکتہ ہائے دقیق

    مرید سادہ تو رو رو کے ہو گیا تائب
    خدا کرے کہ ملے شیخ کو بھی یہ توفیق

    اسی طلسم کہن میں اسیر ہے آدم
    بغل میں اس کی ہیں اب تک بتان عہد عتیق

    مرے لیے تو ہے اقرار باللساں بھی بہت
    ہزار شکر کہ ملا ہیں صاحب تصدیق

    اگر ہو عشق تو ہے کفر بھی مسلمانی
    نہ ہو تو مرد مسلماں بھی کافر و زندیق

    (علامہ محمد اقبال)
    بالِ جبریل​
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیا با ت ہے جی۔۔ بہت خوب۔
    شریک یونہی کرنے کے لئے @تجمل حسین آپ کا شکریہ
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پسندیدگی کا شکریہ زیبر بھیا ؛)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں