1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کیا ہم یوم آزادی منانے کا حق رکھتے ہیں؟

'حالات حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عبداللہ امانت محمدی, ‏اگست 5, 2017۔

  1. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    [​IMG]
    جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ 14 اگست کی آمد آمد ہےاور ہر طرف خوشی کا سماء ہے۔ لوگ ملکِ پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے سبز ہلالی پرچم خرید رہے ہیں۔ مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ آپ بھی میری طرح اس پیارے ملک سے بے حد محبت کرتے ہیں لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ ہم لوگ اس ملک سے صرف محبت ہی نہ کریں بلکہ اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات ایک کر دیں۔اس ملک کو حاصل کرنے کے مقصد کو پورا کریں۔

    اصل میں یہ ملک ہمیں حلوے کی طرح پلیٹ میں نہیں ملا۔ اسے حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے اپنی جان کے نظرانے پیش کیے ہیں۔ میری دادی کی سنائی ہوئی باتیں آج بھی میرے ذہن میں ہتھورے کی طرح ٹکرا رہیں ہیں۔ان سے باتیں سن کر کلیجہ منہ تک آ جاتا تھا۔

    میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے اور میری قوم کو ایسی آزمائش میں کبھی نہ ڈالنا جس طرح کی پریشانیوں کا سامنا میرےبزرگوں کو پاکستان بناتے وقت کرنا پڑا۔کیسا منظر تھاوہ جب مسلمان اپنے مال و دولت اور زمین و زر کی پروا کیے بغیر صرف پاکستان کی محبت میں ہجرت کے لیے تیار ہو گئےتھے۔ لوگوں نے اپنی پوری زندگی کی محنت سے بنائے ہوئے گھرچھوڑ کر پاکستان آنا پسند کیاتھا۔اور کتنا دردناک تھا وہ منظر جب ہندو اور سکھ مل کر مسلمانوں کے سر قلم اور بچوں کو ذبح کررہے تھے اور حتی کہ عورتوں کی عزتوں سے کھیل رہے تھےاورمسلمان اپنے کٹے پٹھے جسموں سے پاکستان کی طرف بڑھ رہے تھے۔

    میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ لازوال محبت کس لیے تھی؟صرف زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لیےیا اسلام کے نفاذ کے لیے؟ایک اسلامی وطن کے لیے یا سیکولر ملک کے لیے؟

    میرے دوستو!یہ ملک برابری و مساوات اوربھائی چارے کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔یہ ملک اسلام کے نام پر اور قرآن کے نفاذ کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔لیکن افسوس آج سب کچھ اس کے بر عکس ہو رہا ہے۔لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں، غریب کو انصاف نہیں ملتا، سودی نظام رائج ہےاور کفار کے وفادار ملک پر قبصہ جمائے بیٹھے ہیں۔تو میں کہنے پر مجبور ہوں کہ یوم آزادی منانے کا فائدہ کیا ہےاور ہم کیا حق رکھتے ہیں کہ یوم آزادی منائیں؟کیا ہم یوم آزادی اس لیے منا رہے ہیں کہ ہم کرپٹ حکمرانوں کے غلام ہیں یا اس لیے کہ جس مقصد کے لیے ملک حاصل کیا تھا آج تک صحیح معنوں میں پورا نہیں ہوا؟

    یوم آزادی پر خوشی کا اظہار کرو لیکن اس بات کا پختہ ارادہ کرنے کے بعد کہ اس ملک کی ترقی کے لیے دن رات ایک کرنے ہیں اور جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا اسے پورا کرنا ہے۔ اور وہ مقصد صرف اور صرف اسلام کا نفاذ تھا۔آخر میں میں یہی کہنا چاہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس ملک پاکستان سے صحیح معنوں میں محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
     
    عمراعظم اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست تحریر ہے
     
    عبداللہ امانت محمدی اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آپ کا سوال موجودہ صورتِ حال میں تقریبا" ہر ذہن میں ہونا چاہیئے۔ساتھ ہی ہم میں سے ہر ایک کو اپنا محاسبہ بھی کرنا چاہیئے ۔
    یہ ملک صرف ایک قطعہ زمین نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظریے اور اس کے لئے لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے عوض حاصل کیا گیا ہے۔یہ ہماری امیدوں ،آرزوؤں اور حمیت کا محور ہے۔اللہ ہمیں اس کی حفاظت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔آمین
    خوبصورت تحریر کے لئے آپ داد و تحسین کے حقدار ہیں۔اللہ آپ کو خوش اور اپنی حفظ و امان میں رکھے نیز ہم سب کو اپنے وطن کی قدرومنزلت کا تحفظ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
     
    عبداللہ امانت محمدی اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    جزاک اللہ خیرا حوصلہ افزائی کے لیے ۔
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں