1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

نمی دانم چہ منزل بود(امیر خسرو)

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏اپریل 3, 2015۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member



    نمی دانم چہ منزل بود ،شب جائی کہ من بودم نہ جانوں تھی کیا منزل، جہاں کل رات کو میں تھا
    بہر سُو رقصِ بسمل بود، شب جائی کہ من بودم بہر سُو رقص میں بسمل،جہاں کل رات کو میں تھا

    پری پیکرنگاری،سرو قدی،لالہ رُخساری
    نگارِاک سروقد و لالہ رُخسار و پری پیکر
    سراپا آفتِ دل بود،شب جائی کہ من بودم آفت بپا در دل تھی،جہاں کل رات کو میں تھا

    رقیباں گوش بر آواز،او در ناز و من ترساں رقیب گوش بر آواز تھے،وہ ناز میں اور میں ترساں
    سُخن گفتن چہ مشکل بود،شب جائی کہ من کہ من بودم
    تھی کوئی بات بھی مشکل،جہاں کل رات کو میں تھا

    خدا خود میرِ مجلس بود،اندر لامکاں خسرو خدا خود میرِ مجلس لامکاں اندر تھا خسرو اور
    محمدﷺ شمع محفل بود،شب جائی کہ من بودم محمدﷺ شمع محفل،جہاں کل رات کو میں تھا

    (امیر خسرو) (منظوم ترجمہ: طارق اکبر)
     
    Last edited: ‏اپریل 3, 2015
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    واہ واہ۔۔۔۔۔۔ کیا روانی ہے۔۔۔۔۔۔
    بہترین اور عمدہ کلام امیر خسرو کا نہایت خوب منظوم ترجمہ
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک حبیب

    ملک حبیب یونہی ایڈیٹر

    خوبصورت،،،،، ویسے میرے ناقص علم کیمطابق خسرو کا یہ کلام اُن کے کسی دیوان میں نہیں ملتا لیکن کئی صدیوں سے انہی سے منسوب چلا آ رہا ہے،،،،
    عمدہ اشعار ہیں،،،
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں