1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

عالمی دہشت گرد کون؟

'حالات حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عبداللہ امانت محمدی, ‏نومبر 18, 2017۔

  1. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    [​IMG]
    دہشت گردی ایک ایسے عمل کو کہتے ہیں جس سے معاشرے میں بدامنی، خوف اور دہشت پھیلے۔ قران پاک کی زبان میں دہشت گردی کو فساد فی الارض کہتے ہیں۔
    یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ جس طرح دن اور رات ایک دوسرے سے مختلف ہیں ٹھیک اسی طرح اسلام اور دہشتگردی دو متضاد چیزیں ہیں۔
    اسلام خود کشی کو حرام قرار دیتا ہے جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔ بدقسمتی سے امریکہ اور انڈیا کے پالے ہوئے گروہ اسلام کا نام لے کر مسلمانوں پر خودکش حملے کر رہے ہیں۔عورتوں اور بچوں کو کو ذبح کر رہے ہیں۔دراصل یہ لوگ اسلام کو صحیح طرح جانتے ہی نہیں۔ اسلام میں تو کسی بھی انسان کی نا حق جان لینا حرام ہے۔ اسلام ہی دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو ایک انسان کےقتل کو پوری انسانیت کاقتل سمجھتا ہے۔
    امریکہ نے طالبان کو روس کے خلاف استعمال کیا تو اس وقت طالبان جہادی تھے۔ اپنا مطلب نکالنے کے بعد امریکہ نے طالبان کو ہی دہشت گرد قرار دے دیا۔
    ٹھیک اسی طرح امریکہ نے پاکستان کو افغانستان کی جنگ میں استعمال کیا اور اپنا مطلب نکالنے کے بعد اب ہمیں ہی آنکھیں دکھا رہا ہے۔ آج ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے دوسروں کی جنگیں لڑنے کی بجائے اپنے ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہیں اور کسی کو بھی اپنے ملک میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی ۔ اور پوری دنیا کو بتانا ہے کہ :

    عالمی دہشت گرد امریکہ دہشت گرد اسلام نہیں
    ظلم و ستم میں اس سے زیادہ اور کوئی بدنام نہیں
    بھارتی فوج کے ظلم سے مرنے والے کیا انسان نہیں
    کلمہ پڑھنا جرم ہے انکا اور کوئی غلطان نہیں
    خونِ مسلم کے بہنے پر کیوں مچتا کہرام نہیں
    عالمی دہشت گرد امریکہ دہشت گرد اسلام نہیں
    اسلام کو دہشت گرد مذہب کہنے والو مجھے بتاؤتو سہی!
    ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کرنے والے مسلمان تھے کیا؟
    ہالو کاسٹ اور روانڈا میں نسل کشی کرنے والے مسلمان تھے کیا؟
    جرمنی کا ہٹلر اور روس کا سٹالن مسلمان تھے کیا؟
    کشمیر، برما اور فلسطین میں لاشوں کے ڈھیر لگانے والے مسلمان ہیں کیا؟
    اگر دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد مسلمان نہیں تو پھر مجھے کہنے دیجئے کہ :

    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام
    وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
    آخر میں میں یہی کہنا چاہوں گا کہ :
    کہی بھی جنگ ہویا پھر بم دھماکےہوں
    جسےدیکھواسلام پرتہمت لگاتا ہے
    وہ مذہب خوں بہانے کی اجازت دے نہیں سکتا
    وضوکے واسطے پانی بھی جو کم کم بہاتا ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 18, 2017
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بہت خوب جناب @عبداللہ امانت محمدی صاحب۔ آپ کی تحریر موجودہ حالات کی عکاسی اور ترجمانی کر رہی ہے۔
    اس وقت بلا شبہ دو ملک یعنی امریکہ اور بھارت کسی نہ کسی شکل میں عالمی دہشت گردی کا مرکزی کردار ہیں۔ فلسطین ہو یا کشمیر، میانمار ہو یا شام، یمن ہو یا لبنان سب جگہ ان ہی کے خفیہ ہاتھ اور کارندے سر گرم نظر آتے ہیں۔
    اس صورتِ حال کا سب سے تاریک اور درد ناک پہلو یہ بھی ہے کہ مسلمان مختلف حوالوں سے مسلمان کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ اقتدار کی بھوک اور دشمنی کی آگ نے ہم سے شعور کی دولت چھین لی ہے تب ہی عراق، لیبیا ،افغانستان، شام،پاکستان، یمن ،لبنان اور میانمار میں مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں۔اللہ ہمیں بھی شعور عطا فرمائے تا کہ ہم تھوڑے سے فائدے کے لئے اپنے ہی بھائیوں کا خون بہانے سے باز آ جائیں۔آمین
     
    عبداللہ امانت محمدی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    جزاک اللہ خیرا
    آمین
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    @عبداللہ امانت محمدی صاحب ۔۔۔امید ہے کہ ایسے نا گفتہ بہ حالات میں آپ کا قلم سازشوں کا پردہ چاک کرنے کے لئے اُٹھتا رہے گا۔ان شاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں