1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

خراج عشق محمد ادا کروں کیسے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏دسمبر 5, 2017۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    ہدیہ بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم

    خراج عشق محمد ادا کروں کیسے
    میں ان کی راہ میں ہر دم جلا کروں کیسے

    چراغ عشق محمد جلا کے دل میں رہوں
    سراغ عشق محمد کی راہ کروں کیسے

    لہو کا تیل جلاؤں میں روشنی پاؤں
    وفا کی راہ میں خود کو دیا کروں کیسے

    زبان میری رہے تر جو ذکر سے ان کے
    فروغ عشق میں خود کو جدا کروں کیسے

    انہی کا ذکر کروں میں انہی کی بات کروں
    نوا کو اپنی میں ان کی نوا کروں کیسے

    عروج میرا ہے پنہاں عمل پہ سیرت کے
    ادا کو اپنی میں ان کی ادا کروں کیسے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں