1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ان کی گلیوں میں ہمارا نام ہونا چاہیے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جنوری 11, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    ان کی گلیوں میں ہمارا نام ہونا چاہیے
    شام ہونی چاہیے انجام ہونا چاہیے
    دامنِ شائستگی ہو بس ہمارے ہاتھ ہی
    ان کا حربہ گالی و دشنام ہونا چاہیے
    نیکو کاری سے ملے گا اس جہاں میں کیا صلہ
    دنیا والوں کے لیے بدنام ہونا چاہیے
    احتجاجاً بات نا کرنے کا میں قائل نہیں
    سارا جھگڑا اب تو سرِ بام ہونا چاہیے
    قاتلوں کو ڈھونڈنے میں وقت کیوں ضایع کریں
    مرنے والا موردِ الزام ہونا چاہیے
    اس کمینے کو بلاؤ حاکمیت کے لیے
    یا ہمارا بادشاہ حجام ہونا چاہیے
    مسخرے کی بات کا جس نے برا مانا نہیں
    سو ریا کاروں میں اس کا نام ہونا چاہیے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت زبردست غزل ہے جناب لیکن موجود دنوں کے حساب سے درج ذیل سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں