1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اس کو سوچا اور کیا کیا کر لیا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جنوری 11, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    اس کو سوچا اور کیا کیا کر لیا
    آپ ہی اپنا تماشہ کر لیا

    عشق ہی کے ہوۓ تھے بیمار ہم
    عشق ہی اپنا مسیحا کر لیا

    اس کی خاطر کوہکن بھی ہو گئے
    دودھ کا ہم نے بھی دریا کر لیا

    آسماں تک ہم نے کھینچا ہاتھ اور
    آسماں اپنا دریچہ کرلیا

    اف ستم بالا ستم اے نازنیں
    ابرواں کو تم نے ہلکا کر لیا

    پہلے ہی کچھ کم ہی یہ تلوار تھیں
    نوک ابرو خوب پتلا کر لیا

    دوسروں کے واسطے محرم رہے
    ہم کو دیکھا جان پردہ کرلیا

    س ع ر
     
    زبیر اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب ۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں