1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یہ کیساعشق کیسی عاشقی ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جنوری 16, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    یہ کیساعشق کیسی عاشقی ہے
    مری ٹھوکر میں سب دنیا پڑی ہے
    تمہارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے
    ہمارے ہاتھ میں تر دامنی ہے
    تمہارے فلسفوں سے ما ورا ہے
    محبت کیا ہے دنیا جانتی ہے
    محبت کا ہنر میرا ہنر ہے
    سو اس سے زیست میں کچھ جان سی ہے
    جو تیری راہ میں حائل ہوا ہے
    وہ خود تو اک اپاہج آدمی ہے
    مری اوقات تو کچھ بھی نہیں ہے
    مجھے پر ایک دنیا چاہتی ہے
    ہوں میں کیا اور کیا میری حقیقت
    یہ سب تیری ہی بندہ پروری ہے
    ہے انﷺکے نام کی عزت کا صدقہ
    کہ دنیا میرے پیچھے چل پڑی ہے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں