1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یہ کس نے کہہ دیا ہے کہ میں تو ہوا میں ہوں

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جون 25, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    یہ کس نے کہہ دیا ہے کہ میں تو ہوا میں ہوں
    مجھ پر جو ہے سوار ہے میں اس بلا میں ہوں

    ہے کرب کی جو انتہا اس انتہا میں ہوں
    "لمحے کو لگ رہا ہے کہ میں کربلا میں ہوں"

    میں تجھ کو لے کے ان دنوں مصروف ہوں بہت
    میں محو التجا ہوں میں ہرپل دعا میں ہوں

    تجھ کو بھی میری ذات سے تکلیف ہے بہت
    تم جس میں مبتلا ہو میں خود اس وبا میں ہوں

    تم جو مری انا پہ ہو کچھ سوگوار سی
    میں بھی بہت اداس ہوں اور ابتلا میں ہوں

    یہ مجھ کو کیا ہوا ہے کچھ آتا نہیں نظر
    اپنے عروج کی میں ابھی ابتدا میں ہوں
    ہ کس نے کہہ دیا ہے کہ میں تو ہوا میں ہوں
    مجھ پر جو ہے سوار ہے میں اس بلا میں ہوں

    ہے کرب کی جو انتہا اس انتہا میں ہوں
    "لمحے کو لگ رہا ہے کہ میں کربلا میں ہوں"

    میں تجھ کو لے کے ان دنوں مصروف ہوں بہت
    میں محو التجا ہوں میں ہرپل دعا میں ہوں

    تجھ کو بھی میری ذات سے تکلیف ہے بہت
    تم جس میں مبتلا ہو میں خود اس وبا میں ہوں

    تم جو مری انا پہ ہو کچھ سوگوار سی
    میں بھی بہت اداس ہوں اور ابتلا میں ہوں

    یہ مجھ کو کیا ہوا ہے کچھ آتا نہیں نظر
    اپنے عروج کی میں ابھی ابتدا میں ہوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں