1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یاد تازہ ہوگی میری زیست کی تصویر سے

'ست بسم اللہ جی آیاں نوں' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏فروری 3, 2014۔

  1. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    اپنے بلاگ کے تعارف والے حصے سے اپنا تعارف کاپی-پیسٹ کردیتا ہوں، مزید ان شاءاللہ پھر سہی. ان شاء اللہ
    ویسے اس فورم میں ٹائپنگ انتہائی آسان لگ رہی ہے
    میرا تعارف
    میری پیدائش ضلع وہاڑی کے ایک گاؤں میں 20 مارچ 1986 کو ہوئی گھر والوں نے میرا نام میرے ایک شہید ہو جانے والے چچا کے نام پر محمد رزاق رکھا ان کی قبر کے کتبے کے مطابق وہ 22 مارچ 1986 کو سیاچن میں برف کے تودے کے نیچے آ کر شہید ہو گئے تھے پھر جب ہم ضلع لیہ کے ایک گاؤں میں رہتے تھے اور سکول میں داخل ہوتے وقت ایک اہلحدیث استاد عطاءاللہ صاحب نے میرا نام بدل دیا وہ ہمارے پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے انہوں نے فرمایا کہ رزاق تو اللہ کا نام ہے لہٰذا عبدالرزاق نام ہونا چاہیے ورنہ شرک کاخدشہ ہے تب سے میرا نام عبدالرزاق ہے مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری سے بیعت کے بعد نام کے ساتھ قادری بھی لکھنا شروع کر دیا بچپن کے پہلے وہاڑی میں چند سال گزرے ان کی یادیں میں نے لکھ دی ہیں اور اس کا عنوان ’’اسے کیا خبر تھی‘‘ رکھا ہے یہ میری اپنی بچپن کی یادیں ہیں اس کے بعد 1990 یا 1991 میں ہم لوگ ضلع لیہ میں اپنے ننھیال سے قریباً 25 کلومیٹر جا بسے وہاں ساتویں جماعت تک سکول میں تعلیم حاصل کی ساتھ ساتھ ہماری والدہ محترمہ ہمیں باقاعدگی سے صبح اور شام کے وقت مسجد میں قرآن مجید پڑھنے کے لئے بھیجتی رہیں اور میں نے وہاں قرآن پاک کے 23 سپارے پڑھے اس کے دوران ایک بار پہلا سپارہ آدھا حفظ بھی کیا تھا ہماری تعلیم ابھی ادھوری تھی کہ 25 جنوری 1999 سے مزدوری کرنے کے لئے فیصل آباد پہنچا دئیے گئے وہاں پاور لومز کی فیکٹری میں وائنڈر مین کے طور پر مزدوری کا آغاز کیا ڈیڑھ برس کے بعد میں 12 اگست 2000 کو لاہور آ گیا یہاں آکر مدرسے میں داخلہ لیا اور مکمل قرآن مجید حفظ کیا، 2005 میں وہاڑی جا کر نویں جماعت ملتان بورڈ سے پاس کی اور 2006 میں لاہور بورڈ سے دسویں پاس کی، 2008 میں انٹرمیڈیٹ پاس کیا، 2010 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے پاس کیا، 2011ء میں پنجاپ یونی ورسٹی اولڈ کیمپس لاہور سے ہندی بھاشا کی تعلیم حاصل کی، اس دوران بہت سے واقعات پیش آئے اور مذہبی لوگوں سے ملنا جلنا رہا میں اپنی یادیں لکھتا رہتا ہوں 2011 کے اختتام سے میں آن لائن قرآن مجید پڑھا رہا ہوں ایک میگزین ماہانہ نوائے منزل لاہور میرے مضامین بھی شائع ہوتے رہتے ہیں میرا مشغلہ مطالعہ ہے میں اسلامی فکری تحقیقی تنقیدی اور ادبی مطالعے کا شوق رکھتا ہوں پھر اسی وجہ سے لکھتا بھی رہتا ہوں​
    میری ہستی کا گمان جب خاک میں مل جائے گا
    یاد تازہ ہوگی میری زیست کی تصویر سے​
     
    Last edited: ‏دسمبر 23, 2014
    زبیر، عزیزامین اور حسیب نذیر گِل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    تھوڑا سا تعارف پڑھ لیا ہے اور باقی بعد میں پڑھتا ہوں پہلے استقبال کر لوں.تو جناب یونهی پر خوش آمدید آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے
    اب میں بقیہ تعارف پڑهتا ہوں.
     
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یونہی فورم پر عبدالرزاق قادری کو خوش آمدید
    ایک ادیب ، دانشور ، نقاد اور قرآن کے استادِ محترم کی آمد ہم سب کو مبارک ہو، امید ہے کہ ہم سب بہت کچھ سیکھ سکیں گے ان شاءاللہ.
     
  4. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    آپ کا ماضی نامہ میں نے کئی دن پہلے پڑھا تھا
    لیکن الفاظ میں گھمن گھیریاں کھانے کی بجائے میں نے ایک سادہ لوح بچے کی داستان بڑے مزے سے شروع سے آکر حرف بحرف پڑھی، لیکن ایک گزارش ہے کہ چونکہ وہ آپ نے کافی عرصہ پہلے لکھی تھی ، اس لیے کیا ہی اچھا ہو کہ آپ اسے ایک بار پھر تنقیدی نظر سے پڑھ کر اس کی تازہ تدوین کر دیجئے،
     
  5. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    تھوڑا سا تعارف پڑھ لیا ہے اور باقی بعد میں پڑھتا ہوں پہلے استقبال کر لوں.تو جناب یونهی پر خوش آمدید آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے
    اب میں بقیہ تعارف پڑهتا ہوں.
    اَ لاَٹ آف دھنیا واد جناب سرکار، لیکن میں "زندگی‘‘ پروفائل مؤنث نام سمجھتا رہا.
    :)
     
  6. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    شکریہ بینا! یہ میں نے دھونس جمانے کے لئے اتنی باتیں بتائیں ہیں تا کہ رعب رہے بھئی عبدالرزاق پڑھا لکھا بندہ ہے ورنہ کیا پدی کیا پدی کا شور
    میری نیت بھی سیکھنے کی ہے
     
    Last edited: ‏فروری 3, 2015
  7. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    آپ کا ماضی نامہ میں نے کئی دن پہلے پڑھا تھا
    لیکن الفاظ میں گھمن گھیریاں کھانے کی بجائے میں نے ایک سادہ لوح بچے کی داستان بڑے مزے سے شروع سے آکر حرف بحرف پڑھی، لیکن ایک گزارش ہے کہ چونکہ وہ آپ نے کافی عرصہ پہلے لکھی تھی ، اس لیے کیا ہی اچھا ہو کہ آپ اسے ایک بار پھر تنقیدی نظر سے پڑھ کر اس کی تازہ تدوین کر دیجئے،

    حکم کی تعمیل ہو گی
    اب بتائیں کہ تدوین کر کے یہاں نیچے لکھوں یا اوپر ہی ترمیم کرڈالوں آئین میں
    آپ کے بلاگ پہ میں نے اپنا فون نمبر لکھا تھا لیکن مجھے ابھی تک آپ کا کوئی ’’سُکھ سنہیوڑا‘‘ نہیں مل پایا
    ازراہ کرم جلد اپنے فون نمبر سے مطلع فرمائیں تاکہ اس کے بعد آپ میر رابطہ نمبر وہاں سے حذف بھی کر سکیں
     
  8. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    یونہی فورم پر عبدالرزاق قادری کو خوش آمدید
    ایک ادیب ، دانشور ، نقاد اور قرآن کے استادِ محترم کی آمد ہم سب کو مبارک ہو، امید ہے کہ ہم سب بہت کچھ سیکھ سکیں گے ان شاءاللہ.

    شکریہ بینا! یہ میں نے دھونس جمانے کے لئے اتنی باتیں بتائیں ہیں تا کہ رعب رہے بھئی عبدالرزاق پڑھا لکھا بندہ ہے ورنہ کیا پدی کیا پدی کا شور
    میری نیت بھی سیکھنے کی ہے

    کوئی سیکھے نہ سیکھے
    بینا خاتون کان مروڑ کر خود ہی سکھا دیں گی \:D/
     
  9. جوگی

    یارا آپ سمجھے نہیں
    میں اس تعارف کی بات نہیں کر رہا
    میں اس تعارف کی بات کر رہا تھا جو تفصیل سے آپ نے اپنے ڈیرے پر پوسٹ کیا ہوا ہے
    اسے کیا خبر تھی کے نام سے
    اور اگر آپ نے یارانِ نکتہ داں قسط چہارم غور سے پڑھی ہو تو اس میں ایک وجہ لکھی ہوئی ہے، خیر نمبرحذف تو میں کر دیتا ہوں، اور آپ کا نمبر میرے پی سی کے ڈیسک ٹاپ پر "نوٹس بورڈ" پر چپکا ہوا ہر وقت نظر میں ہے، لیکن وجہ وہی
    اس کے علاوہ آج کل کچھ بیروزگاری اور کچھ نواز حکومت کی مہربانیوں کے طفیل اس قابل نہیں رہا
    لیکن پھر بھی جلد ہی اطلاع ملنے کی توقع رکھیں
     
  10. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    یونہی فورم پر عبدالرزاق قادری کو خوش آمدید
    ایک ادیب ، دانشور ، نقاد اور قرآن کے استادِ محترم کی آمد ہم سب کو مبارک ہو، امید ہے کہ ہم سب بہت کچھ سیکھ سکیں گے ان شاءاللہ.

    شکریہ بینا! یہ میں نے دھونس جمانے کے لئے اتنی باتیں بتائیں ہیں تا کہ رعب رہے بھئی عبدالرزاق پڑھا لکھا بندہ ہے ورنہ کیا پدی کیا پدی کا شور
    میری نیت بھی سیکھنے کی ہے

    کوئی سیکھے نہ سیکھے
    بینا خاتون کان مروڑ کر خود ہی سکھا دیں گی \:D/

    پھر تو ہم ضرور سیکھیں گے بھیا
     
  11. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    آج کل کچھ بیروزگاری اور کچھ نواز حکومت کی مہربانیوں کے طفیل اس قابل نہیں رہا
    لیکن پھر بھی جلد ہی اطلاع ملنے کی توقع رکھیں

    ایک ٹیکسٹ کر دیں یا اس فورم میں کہیں پرسنل میسیج میں دے دیں یا ای میل میں بھیج دیں کم از کم رابطہ-نمبر تو دیں
     
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی یونہی پر ذاتی پیغام کیا جا سکتا ہے..
     
  13. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    جی یونہی پر ذاتی پیغام کیا جا سکتا ہے..

    جزاک اللہ خیرا
     
  14. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یونہی فورم پر عبدالرزاق قادری کو خوش آمدید
    ایک ادیب ، دانشور ، نقاد اور قرآن کے استادِ محترم کی آمد ہم سب کو مبارک ہو، امید ہے کہ ہم سب بہت کچھ سیکھ سکیں گے ان شاءاللہ.

    شکریہ بینا! یہ میں نے دھونس جمانے کے لئے اتنی باتیں بتائیں ہیں تا کہ رعب رہے بھئی عبدالرزاق پڑھا لکھا بندہ ہے ورنہ کیا پدی کیا پدی کا شور
    میری نیت بھی سیکھنے کی ہے

    الحمدللہ ہم پڑھے لکھے باشعور لوگوں کی قدر کرتے ہیں لیکن .............
    " بینا " کے ساتھ آپی کیوں نہیں لکھا؟؟؟؟؟؟؟

    :-t
     
  15. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    الحمدللہ ہم پڑھے لکھے باشعور لوگوں کی قدر کرتے ہیں لیکن .............
    " بینا " کے ساتھ آپی کیوں نہیں لکھا؟؟؟؟؟؟؟

    :-t

    اسی سے معلوم پڑ گیا ہو گا کہ موصوف کتنے ’’پڑھے لکھے باشعور ‘‘ ہیں
     
  16. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اسی سے معلوم پڑ گیا ہو گا کہ موصوف کتنے ’’پڑھے لکھے باشعور ‘‘ ہیں

    اس معاملے میں فدوی موصوف کی وکالت کرتا ہے کہ موصوف معذور ہیں ، کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بینا دراصل مہ جبین آپی کا ہی شارٹ کٹ ہے
     
  17. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    اسی سے معلوم پڑ گیا ہو گا کہ موصوف کتنے ’’پڑھے لکھے باشعور ‘‘ ہیں

    اس معاملے میں فدوی موصوف کی وکالت کرتا ہے کہ موصوف معذور ہیں ، کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بینا دراصل مہ جبین آپی کا ہی شارٹ کٹ ہے
    او رئیلی! اٹس سرپرائز فار می. اَ آف سوری اباؤٹ اٹ آپی.

    اس سے یہ بھی معلوم پڑ گیا کہ موصوف کتنے ’’ریزرو‘‘ رہتے ہیں اور اپنی معذوری پر نادم بھی ہیں. دلی خوشی ہوئی یہ جان کر کہ ہم محبت اللہ کے لئے اور بغض اللہ کے لئے کے کتنے قائل ہیں، ابھی مجھے ایف بی پر بھی کوئی اسی طرح کا شارٹ کٹ ملاتھا جس سے میں مخمصے کا شکار ہوا، بہرحال ہم تو حدوداللہ کے دائرے میں رہنے کے قائل ہیں اور اس کے الٹ کے لئے الٹ!
    لیکن اس میں موصوف کی سادہ لوحی اور شارٹ کٹی کو بھی دخل ہے کہ تھریڈ پورا پڑھے بغیر ہی فلسفے بگھارنے بیٹھ گئے کیونکہ سبزیاں تو اتنے مہنگی ہیں کہ اب آلو بگھارنے کے قصے پارینے ہوئے، اور باورچی ہم ہیں نہیں! لیکن اتنے مستقل مزاج پائے گئے ہیں کہ اب مکمل دھاگہ پڑھیں ہمارے....
     
  18. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    نوٹ: اگر کسی کو میرے اردو کے الفاظ میں تکنیکی غلطیاں دکھائی دیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ میں ہندی بھاشا پڑھا ہوا ہوں اور اس طرح کے معاملات کا صادر ہوجانا بعید از قیاس نہیں جس کے لئے پیشگی معذرت خواہ ہوں
     
  19. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اسی سے معلوم پڑ گیا ہو گا کہ موصوف کتنے ’’پڑھے لکھے باشعور ‘‘ ہیں

    اس معاملے میں فدوی موصوف کی وکالت کرتا ہے کہ موصوف معذور ہیں ، کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بینا دراصل مہ جبین آپی کا ہی شارٹ کٹ ہے

    B-)
     
  20. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اسی سے معلوم پڑ گیا ہو گا کہ موصوف کتنے ’’پڑھے لکھے باشعور ‘‘ ہیں

    اس معاملے میں فدوی موصوف کی وکالت کرتا ہے کہ موصوف معذور ہیں ، کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بینا دراصل مہ جبین آپی کا ہی شارٹ کٹ ہے
    او رئیلی! اٹس سرپرائز فار می. اَ آف سوری اباؤٹ اٹ آپی.

    اس سے یہ بھی معلوم پڑ گیا کہ موصوف کتنے ’’ریزرو‘‘ رہتے ہیں اور اپنی معذوری پر نادم بھی ہیں. دلی خوشی ہوئی یہ جان کر کہ ہم محبت اللہ کے لئے اور بغض اللہ کے لئے کے کتنے قائل ہیں، ابھی مجھے ایف بی پر بھی کوئی اسی طرح کا شارٹ کٹ ملاتھا جس سے میں مخمصے کا شکار ہوا، بہرحال ہم تو حدوداللہ کے دائرے میں رہنے کے قائل ہیں اور اس کے الٹ کے لئے الٹ!
    لیکن اس میں موصوف کی سادہ لوحی اور شارٹ کٹی کو بھی دخل ہے کہ تھریڈ پورا پڑھے بغیر ہی فلسفے بگھارنے بیٹھ گئے کیونکہ سبزیاں تو اتنے مہنگی ہیں کہ اب آلو بگھارنے کے قصے پارینے ہوئے، اور باورچی ہم ہیں نہیں! لیکن اتنے مستقل مزاج پائے گئے ہیں کہ اب مکمل دھاگہ پڑھیں ہمارے....

    معذرت کی کوئی ضرورت نہیں عبدالرزاق ....... غلطی تمہاری بھی نہیں ہے. مہ جبین اور بینا کے نام کی کھچڑی پکی ہوئی ہے یہاں :D
    کوئی بھی مخمصے کا شکار ہوسکتا ہے :)
     
اس صفحے کو مشتہر کریں