1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ہے تو مشکل رستہ پرچل کے آیا جاسکتا ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جولائی 2, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    ہے تو مشکل رستہ پرچل کے آیا جاسکتا ہے
    اپنے گھر میں اپناہی خود لاشا لایا جاسکتا ہے
    گھر کے اندر کوئی نہیں پھر بھی اند ر جاسکتے ہیں
    خوشیاں جھیلی جاسکتی ہیں غم منایا جاسکتا ہے
    جب ہو انکاری کیفیت ہاں، مگر، پھر اور گہری سوچ
    اپنا ہی پھر چین بتا نا ڈھونڈ کے لایا جا سکتا ہے
    من کے اندر جب گدھ پلیں کچھ بھی کرنا مشکل ہےکیا
    خوں بہایا جاسکتا ہے اور نہایا جاسکتا ہے
    اپنا رتبہ اور اس کے آگے ہو کچھ بھی ملبہ سا ہے
    نا گرایا جاسکتا ہے نا اٹھایا جاسکتا ہے
    اس کی آنکھیں روشنی سے نہاکر آئی ہیں ناں
    دھوکا کھایا جاسکتا ہے دل لگایا جاسکتاہے
    ہاں یہ صورت تومیری ٖصورت سے بھی کافی اچھی ہے
    لو لگائی جاسکتی ہے دل بہلایا جاسکتا ہے
    اپنا ہو جب بھی غم مٹاناہو دل کوسمجھانا کچھ
    دم لگایا یا جا سکتا ہےنغمہ گایا جا سکتا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں