1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ہیلو کہیں یا نہیں

'مذاہب' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏جون 10, 2017۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اسلام علیکم
    ایک بات کہنی ہے۔کہوں گا نہیں بیان کروں گا ۔اب میں اپنی بات کو بیان کرتا ہوں۔چلیں سنیے۔او آپ سن کیسے سکتے ہیں آپ تو پڑھ رہے ہیں ۔پڑھنے کیلئے تو آنکھوں کی ضرورت ہوتی ہے اور سننے کیلئے کانوں کی۔او ہو میں نے کیا بات کرنی تھی اور میں کیا کررہا ہوں۔ٹھیک ہے میں اپنی بات کرتا ہوں۔جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو عام طور پر آپ کہتے ہیں ہیلو آگر نہیں کہتے تو اچھی بات ہے ۔اب آپ انگریزوں کا انداز اپناتے ہیں اور کہتے ہیں ہیلو۔اب آپ آگر ہیلو کہتے ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ کس نے کہا ہے کہ ہیلو کہا کرو۔اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ تم کسی سے ملتے ہو تو سلام کیوں کرتے ہو۔ہیلو کیوں نہیں کہتے تو میں کہوں گا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد (s.a.w) نے ہمیں سلام کرنے کا حکم دیا ہے۔آپ یہ بتائیں کہ ہیلو بولنے کا کس نے کہا ہے۔آگر کسی انگریز نے کہا ہے کہ ہیلو بولو۔تو میرا ایک سوال ہے کہ ہم انگریز کی بات پر عمل کرسکتے ہیں لیکن جس کے لیے دنیا بنی ہے اس کی بات پر عمل نہیں کرسکتے۔اس کی بات نہیں مانتے جس کی بات مانے بغیر ہماری آخرت خراب ہوجائے گی۔اور ہمارا تھکانا صرف جہنم ہوگا
    اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ آپ ہیلو بولیں گہ یا سلام
     
  2. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    سلام کرنا ہی بہترین عمل ہے لیکن مصیبت یہ ہے کہ ہم ہیلو کے ہی عادی ہو چکے ہیں۔اور اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ ہر بندہ ہیلو ہی کیوں بولتا ہے۔ یہ کوئی رُول نہیں ہے مگر پھر بھی اکثریت کے منہ سے فون پر بات چیت کے آغاز میں ہیلو ہی نکلتا ہے،غیر ارادی طور پر۔ اب اس کی سمجھ نہیں آتی کی ایسا کیوں ہو رہا۔
    میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہیلو کے علاوہ کوئی اور لفظ کیوں مروج نہ ہو سکا۔ہو سکتا کہ آپ حضرات کے پاس اس سوال کا کوئی جواب ہو؟
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں