1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

گمان میں وہ مرتکز جمال کر دیا گیا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 10, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    گمان میں وہ مرتکز جمال کر دیا گیا
    کمال ہو گیا جنوں کمال کر دیا گیا
    --------------------------------------

    وہ وحشتوں کا زور تھا کہ رات آنکھ میں رہی
    وہ رات تھی کہ جب کہ آنکھ کوہی لال کردیا گیا
    --------------------------------------------

    محال ہو گیا سکوں تو اس کے در کو چل دیے
    براۓ سکوں جینا ہی محال کر دیا گیا
    ----------------------------------------------

    ملامتوں کا زور تھا تھے سنگ اور شور تھا
    سو اپنے جسم و جان کو ہی ڈھال کر دیا گیا
    --------------------------------------------

    میں سرخ رو رہا مگر ہاں جان ہار دی گئی
    مرے ہی خون سے جو رخ یہ لال کر دیا گیا
    ----------------------------------------------

    وہ چاہتوں کے مرحلے گزر گۓ گزرگۓ
    وہ زخم ہجراں ملا نہال کر دیا گیا
    -
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں