1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کیوں نہ کچھ رقم آن لائن کما لیں۔کیا خیال ہے؟

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد یاسرکمال, ‏اپریل 6, 2016۔

  1. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    دوستو! کیا حال ہیں؟ امید ہے کہ ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔

    تو جناب آج آپ کے ساتھ ایک ویب سائٹ شیئر کرنے جا رہا ہوں جس پر آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ٹاپک پر سو الفاظ پر مشتمل ایک چھوٹا سا مضمون لکھیں گے اور اس کے بدلے میں ویب سایئٹ کی انتظامیہ آپ کے ساتھ ریونیو شیئر کرے گی۔

    ویب سائیٹ کا نام ہے: http://chillkey.com

    یہ ویب سائٹ اپریل 2015 سے وجود رکھتی ہے،جب کہ اس جیسی کئی ویب سائیٹس لوگوں کے ساتھ فراڈ کر کے کب کی منظر عام سے غائب ہو چکی ہیں۔

    یہ ویب سائیٹ انگلشimproveکرنے کے سلسلے میں بھی بہت مددگار ہے۔انگلش بھی بہتر ہو اور ساتھ ہی ساتھ جیب خرچ بھی ملتا رہے تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے،اسی لیےمیرے کئی شاگرد اس سے بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    اس ویب سائیٹ پر کچھ انتہائی پڑھے لکھے اورmatureلوگ بھی لکھتے ہیں،جن کے مضامین میں ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں اور ان سےنئی نئی چیزیں سیکھتا رہتا ہوں۔میں ان کی کمپنی میں کبھی بوریت کا شکار نہیں ہوا۔

    میں چاہتا ہوں کہ اس "یونہی فورم"سے بھی کچھ ممبرز اس سائیٹ کو جائن کریں تا کہ اس سائیٹ کی رونقیں بھی بحال ہوں۔

    جہاں تک پیمنٹ کا سوال ہے تو میں دو بار پیمنٹ وصول کر چکا ہوں۔مطلب یہ کہ یہ ویب سائیٹ فیک نہیں ہے۔انشاءاللہ بھروسہ رکھیں۔انتظامیہ پیمنٹ کے معاملے میں انتہائی حد تک مخلص ہے۔

    چونکہ یونہی فورم پر تصویر اٹیچ کرنے کی کوئی آپشن نظر نہیں آئی،اس لیے میں نے ایک urdupages.com پر بھی ایک پوسٹ لکھ دی ہے۔آپ مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کر سکتے ہیں:
    http://urdupages.com/threads/a-trus...-revenue-with-its-members.75220/#post-1276242
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    What is Minimum Amount for Successful Withdrawal
    (The Minimum Amount is 1000/- PKR.(Changed 14-Feb-2016)

    What is Earning Rate for Comments/Likes/Views
    The Rate is following
    Like = 0.25 PKR
    Comment = 0.80 PKR
    View = 0.05 PKR
    The Rate is Meant to be Changed According to Situation
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب آپ آتے ہی سرگرم ہو گئے بہت اچھا لگا۔
    جہاں تک پوسٹ میں تصویر شامل کرنے کی بات ہے تو @تجمل حسین صاحب کا یہ چھوٹا سا ٹیوٹوریل دیکھ لیجئے آپ کو یہاں کسی پوسٹ میں تصویر شامل کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہو گی۔ جہاں تک اردوپیجز پر تصویر اپ لوڈ کر کےیہاں لنک کرنے کی بات ہے تو عرض کرتا جاؤں کہ ان کی اپنی ویب سائٹ ان دنوں کافی سست روی کا شکار ہے اور انتظامیہ گھوڑے بیچ کر سو رہی ہے یا ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔
    اکثر اوقات تو ایسی آن لائن کمائی کرنے والی ویب سائٹ دھوکہ ہی ہوتی ہیں یا اگر کمائی ہوتی ہو تو بھی اتنی کم کہ وقت ضائع کرنے کے مترادف۔
    ایسی بہت ساری ویب سائٹس ہیں جو ادائیگی کرتی ہیں لیکن اس کے لئے بندے سے بہت کچھ کرنے کو کہا جاتا ہے کہ میرے ذاتی خیال میں بندے کو ان کاموں میں پڑناہی نہیں چاہیے۔ اس سے بہتر یہ ہے کہ فری لانسریا اس جیسی کوئی ویب سائٹ جوائن کر لی جائے اور جو کام بندہ کر سکتا ہے اگر مل جاتا ہے تو اس کے بدلے کچھ کمائی کر لی جائے۔
    یا بہت ساری نامور ویب سائٹس کے ریفرل پروگراموں میں شامل ہو کر کمائی کی جا سکتی ہے اور یہ بہت بہتر طریقہ ہے۔ یہاں یہ یاد رہے کہ ہر کام کے لئے آپ کو کافی محنت کرنا پڑے گی ۔
     
    عمراعظم اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. یاسر صاحب اس نیک خیال کے لیے بہت بہت شکریہ۔۔۔
    جیسا کہ زبیر بھیا نے کہا کہ ایسی سائٹ اکثر اوقات دھوکہ دے جاتی ہیں۔ اگر آپ نے کام کرنا ہی ہے تو خود سے اپنی ایک سائٹ شروع کرلیں اور اس پر گوگل، بِنگ، انفولنکس وغیرہ کے اشتہارات لگا کر ان سے بہتر اور قابل اعتماد رقم کما سکتے ہیں۔
    ایک مثال دیتا ہوں کہ اگر آپ روزانہ ایک مضمون اس سائٹ پر لکھیں تو آپ کو شیئرنگ میں سے حصہ ملے گا جو کہ شاید 20 یا 30 فیصد ہو۔اور پھر معلوم نہیں کہ کب ایسی سائٹس کام کرنا بند کردیں اور آپ کی محنت ضائع۔:) جبکہ اگر یہی مضمون آپ روزانہ اپنی سائٹ پر لگائیں اور مستقل بنیاد پر لگائیں تو چھ ماہ میں آپ کی سائٹ پر تقریباً 180 مضامین ہوجائیں گے جوکہ گوگل اور دیگر سرچ انجنز میں آپ کی سائٹ کی رینکنگ بڑھانے میں مددگار ہوں گے۔ اور اگر آپ کے مضامین قارئین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوئے تو روزانہ آپ کی سائٹ پر قارئین آنا شروع ہوجائیں گے۔ چھ ماہ بعد جب آپ ایڈسنس لگائیں گے تو آپ کی کمائی شروع ہوجائے گی۔ چونکہ آپ کی ایک بنیاد بن چکی ہوگی کہ اس سائٹ پر روزانہ ایک نیا مضمون آتا ہے تو جنہیں اس موضوع سے دلچسپی ہوگی وہ انتظار میں رہیں گے کہ کب آپ مضمون شائع کریں اور وہ پڑھ سکیں۔ یہی چیز آپ کے لیے کمائی کا صحیح ماحصل بنے گی۔

    اس سلسلہ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر ایک ایڈسنس کمپنی کام کرنا بند کردے تو آپ دوسری سے معاہدہ کرسکتے ہیں جبکہ آپ کی محنت بھی ضائع نہیں ہوگی۔ آپ کی سائٹ پر موجود مضامین ویسے ہی رہیں گے اور رینکنگ بھی ویسی ہی رہے گی۔۔
    اس میں محنت ہوتی ہے اور شروع میں انوسٹمنٹ بھی۔۔۔ اور سب سے اہم چیز وقت دینا پڑتا ہے۔ :)

    باقی شیئرنگ کے لیے ایک بار پھر شکریہ۔ :)
     
    عمراعظم، محمد یاسرکمال اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    جی ہاں!آپ کا مشورہ مفید ہے۔میں اس سلسلے میں بھی کام کر رہا ہوں۔ایک دو بلاگز پر کام جاری بھی ہے،مگر سست روی سے،کیوں کہ وقت کی کمی اکثر آڑے آجاتی ہے۔امید ہے آپ حضرات کے مشورے سے کام یابی حاصل کروں گا۔ ویسے میرا خیال ہے کہ آپ کو چند دن کے لیے ہی سہی،اس سائٹ کو موقعہ ضرور دینا چاہئے۔امید ہے ہم وہاں بھی مختلف لوگوں کی کمپنی انجوائے کریں گے۔
     
    عمراعظم، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    گوگل ایڈسینس ایک بہترین آپشن ہے مگر میں نے سنا تھا کہ پاکستانی یوزرز کو اب گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ نہیں ملتا۔لیکن آپ کی تحریر سے لگتا ہے کہ میرا خیال غلط ہے۔کیا ہمارے لیےگوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ ملنا ممکن ہے؟
     
    عمراعظم، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہو سکتا ہے کہ پاکستانی یوزرز کے لئے اکاؤنٹ حاصل کرنے کا عمل مشکل بنا دیا گیا ہو لیکن جہاں تک میرا خیال ہے ایسی کوئی پابندی نہیں لگی۔
    میں نے سنا تھا کچھ عرصہ قبل کہ پاکستان میں لوگ جن کے پاس ایڈ سینس چل رہے ہیں وہ کچھ اور لوگوں کو چند روپے دے کر ہزاروں کلکس حاصل کرتے ہیں اور اچھی خاصی رقم بٹور لیتے ہیں اب ایسے میں گوگل بے وقوف تھوڑی ہے وہ ہم سے بہت آگے سوچ رہے ہوتے ہیں ۔ چھوٹی چھوٹی چالاکیاں چند لوگوں کی باقی سب کے لئے بھی مشکلات پیدا کر دیتی ہیں۔
     
    عمراعظم اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. کچھ جواب تو زبیر بھائی نے دے دیا ہے۔
    باقی جواب میں دے دیتا ہوں کہ اکاؤنٹ حاصل کرنا اب مشکل ضرور ہے لیکن اس پر پابندی نہیں۔ میں نے خود چند دن پہلے یوٹیوب کے لیے اکاؤنٹ حاصل کیا ہے۔ بات وہی ہے کہ پہلے محنت کرنا ہوگی اور پھر پھل ملے گا۔ اور یہ تو سب جانتے ہی ہیں کہ لالچ بری بلا ہے :)
    ایڈسنس اکاؤنٹ مل جانے کے بعد کبھی بھی ایک آدھ کلک بھی نہ کریں اپنے ایڈسنس پر اور نہ ہی کسی سے کلک کرنے کو کہیں ورنہ گوگل تو نپٹ ہی لے گا اور وہ سائٹ بھی ہمیشہ کے لیے گوگل ایڈسنس سے محروم ہوجائے گی :)
     
    عمراعظم اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. Alina Mughal

    Alina Mughal یونہی ہمسفر

    chlo dekhai gai aap ki baat main kitna dam hai share krnai ka shukria
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. Alina Mughal

    Alina Mughal یونہی ہمسفر

    Online jobs k lia aap log yahan bhi job dekh sktai hain
    .pakistanjobs.pk
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ نے ایک لڑی میں اپنی بات کہہ دی ، آپ سے گزارش ہے کہ جگہ جگہ لنکس پیسٹ کرنے سے پرہیز کریں اور کوشش کریں کہ جو بھی بات کرنی ہو اسے اردو میں لکھ شائع کریں۔
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ایسا لگتا ہے کہ ہمارے @محمد یاسر کمال صاحب،کمائی کے چکر میں یہاں آنا بھول چکے ہیں۔
     
    محمد یاسرکمال اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی @عمراعظم بھائی، زیادہ تر ہمسفروں کے ساتھ یہ کمائی کا چکر ہی ہے جو یہاں غیر حاضری کا باعث بن رہا ہے۔
     
    محمد یاسرکمال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    ایک دو ماہ بہت ٹینشن میں گزرے۔ کچھ مصروفیات بھی بڑھ گئی تھیں ۔اوپر سے چند دن سے ایک مسئلہ یہ بھی درپیش رہا کہ میں یونہی کے سپیلنگ بھول گیا۔اس وجہ سے حاضری نہ ہو سکی۔شرمندہ ہوں لاپروائی پر۔
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے @محمدیاسرکمال صاحب۔ اللہ آپ کی پریشانیوں میں آپ کے ساتھ نرمی کا معاملہ فرمائے۔آمین۔
    ہم یہاں چند لوگ ہی موجود ہیں ، کیا ہی اچھا ہو کہ آپ بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں۔
     
    محمد یاسرکمال اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ گوگل میں اردو میں یونہی لکھ دیتے تو بھی پہنچ جاتے اب ایسا کریں کہ ہمارا فیس بک پیج لائک کر کے رکھیں تاکہ اس طرح کی پریشانی مستقبل میں نہ ہو۔
     
    عمراعظم اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    انشاءللہ ۔ضرور۔
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    میری بھی دلی خواہش ہے کہ میں آپ لوگوں سے یونہی پر ملتا رہوں۔
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آج ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی۔۔۔:rolleyes:
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں