1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کچھ درد عشق کی یوں دوا دیجیے مجھے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 3, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    کچھ درد عشق کی یوں دوا دیجیے مجھے
    ہاتھوں مرے ہی آپ لٹا دیجیے مجھے

    بلبل کی آہیں کیجیے بلبل کے روبرو
    میری غزل ہی آپ سنا دیجیے مجھے

    میری گماں کا کیجیۓ مجھ کو ہی ہم سفر
    پرزے ہوا میں کرکے اڑا دیجیۓ مجھے

    مجھ سے نجات پانے کی ترکییب اک کہوں
    ہاتھوں سے اپنے زہر پلا دیجیۓ مجھے
     
    محمد یاسرکمال اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    توبہ ہے بھئی۔۔
    زبردست آمد رہی
     
    سیدعلی رضوی اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    آپ دونوں ہی حضرات کی آمد زبردست رہی۔
    آتے رہا کریں کیوں کہ یہ آمد اچھی لگتی ہے۔
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں