1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کلام پیر مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏اپریل 13, 2015۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    اج سک متراں دی ودھیری اے
    کیوں دلڑی اداس گھنیری اے
    لوں لوں وچ شوق چنگیری اے
    اج نیناں لائیاں کیوں جھڑیاں

    (آج محبوب علیہ الصلوۃٰ والسلام کی بہت زیادہ یاد آرہی ہے، نہ جانے دل کی نگری اتنی ادا س کیوں ہے۔ رگ رگ میں عشق کی چنگاریاں امڈ رہی ہیں۔ نہ جانے کیوں آج آنکھوں سے آنسو ر ک نہیں رہے۔ )

    .مکھ چند بدر شاہ شانی اے
    متھے چمکدی لاٹ نورانی اے
    کالی زلف تے اکھ مستانی اے
    مخمور اکھیں ہن مدھ بھریاں
    (آقا علیہ الصلوۃٰ والسلام کا چہرہ چودھویں کے چاند کی زینت لئے ہوئے ہے، اور اُن کے ماتھے پر نورانی ابرو چمکتے ہیں۔ زلفیں سیاہ ہیں اور آنکھیں مست کردینےوالی ہیں۔ اور ان کی مخمور آنکھیں انتہائی نشیلی ہیں۔)

    دو ابرو قوس مثال دِسن
    جے تھی نوکِ مژاں دے تیرچھُٹن
    لباں سرخ آکھاں کہ لعلِ یمن
    چٹے دند موتی دیاں ہن لڑیاں
    (آقا علیہ الصلوۃٰ والسلام کی ابرو مبارک ایسے نظر آتی ہے کہ جیسےکوئی کمان ہو۔ اور پلکوں کا یہ عالم ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے ابرو کی کمان سے تیر چھوڑے گئے ہوں۔ ان کے ہونٹ لعلِ یمن جیسے سرخ ، اور دانت ایسے ہیں جیسے سفید موتیوں کی کوئی لڑی ہو۔)

    اے صورت شالا پیشِ نظر
    رہوے وقتِ نزع تے روزِ حشر
    وچ قبر تے پُل تھی جد ہو سی گزر
    سب کھوٹیاں تھی سن صد کھریاں
    (میری دعا ہے کہ آقا علیہ الصلوۃٰ والسلام کی صورت کا دیدار مجھے مرتے دم بھی ہو، اور قیامت کے دن بھی ہو۔ جب قبر میں اور پل صراط پر اُنکا جلوہ دیکھنے کو ملا ہو گا، تو ہر بگڑا کام بن جائے گا۔ )

    حجرے تھی مسجد آؤ ڈھولن
    من بھاونی جھلک دکھاؤ مٹھن
    تے اُو ہاں مٹھیاں گالیاں لاؤ مٹھن
    جیہڑیاں حمرا وادی سن کریاں
    (حضرت پیر مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ مدینہ منورہ کی طرف عازمِ سفر تھے کہ رات کو وادیِ حمرا میں قیام پذیر ہوئے،عشاء کی نماز ادا فرمائی مگر اس نماز میں سنتِ غیر موکدہ نہیں اداکیں۔ نماز ادا کر کے خود تو سو گئے مگر قسمت بیدار ہوئی اور میرے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں تشریف لائے۔ اور استسفار فرمایا کہ آج میرے بیٹے نے میری سنت کیوں چھوڑ دی۔ جب بیدار ہوئے تو پھر یہ نعت تحریر فرمائی ۔ اس شعر میں وہ روضہِ پاک پر جا کر کہتے ہیں کہ اب حجرے سے باہر مسجد میں تشریف لائیے اور اپنی خوبصورت شکل مبارک کا دید ار کروائیے۔ اور مجھ سے وہی میٹھی میٹھی باتیں فرمائیے جو آپ نے وادیِ حمرا میں کی تھیں۔ )

    سبحان اللہ ما اجمَلَکَ
    ما احسَنَکَ ما اکمَلَکَ
    کیتھے مہر علی کیتھے تیری ثنا
    گستاخ اکھیاں کیتھے جا لڑیاں

    (اللہ پاک ہے کہ اتنا خوبصورت ، اتنا احسن ، اتنا مکمل چہرہ ِ مبار ک تخلیق فرمایا۔ کہاں مہر علی اور کہاں آپ علیہ الصلو ۃٰ السلام کے آگے کے دو دانت ، میری گستاخ آنکھوں نے کیا خوبصورت منظردیکھ لیا ہے۔ )
     
    عنبرین, جوگی, بینا اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ،
    بہت پیارا کلام ہے اور پھر آپ نے ترجمہ کر کے اور بھی لطف دوبالا کر دیا ۔ جزاک اللہ
     
    عنبرین, جوگی, عماد عاشق اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سبحان اللہ ما اجمَلَکَ
    ما احسَنَکَ ما اکمَلَکَ
    کیتھے مہر علی کیتھے تیری ثنا
    گستاخ اکھیاں کیتھے جا لڑیاں
    پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا بہت عمدہ، اعلیٰ اور خوبصورت نعتیہ کلام
    اس کا ایک ایک حرف دل میں اتر جانے والا ہے ۔
    آقا کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عشقِ مبارک میں ڈوبا ہوا انتہائی پرتاثیر کلام یونہی کی زینت بنانے کے لئے عماد عاشق کے لئے جزاک اللہ۔
     
    عنبرین, جوگی, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جزاک اللہ بینا اور زبیر
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    سبحان اللہ
    سدا بہار کلام ہے۔ جب بھی پڑھیں یا سنیں ہر بارنیا معلوم ہوتا ہے
    سونے پہ سہاگہ کہ ترجمہ و تشریح بھی لطف دوبالا کرنے کو موجود ہے
    جزاک اللہ عماد عاشق
     
    عماد عاشق، عنبرین اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    انتہائی خوبصورت اور دلنشیں کلام ، کسی بھی عاشقِ رسولﷺ کے دل کی آواز۔
    شیئر کرنے کے لئے شکریہ عماد عاشق صاحب۔
     
    عماد عاشق نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

  9. bergazeda

    bergazeda یونہی ہمسفر

    اکثر احباب نے اس مصرع پر اعتراز کیا ہے ۔۔۔۔ گستاخ اکھیں کتھے جا لڑیاں ۔۔آنکھوں لڑنا حقیقت میں گستاخی ہے ، جبکہ معترض حجرات کے مطابق یہ یوں ہے ۔۔۔ گتاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں ،۔ کوئ صاحبِ علم واضع فرمائیں ؟ ۔۔ شکریہ ۔۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    سب سے پہلے جناب کو یونہی پر تہہ دل سے خوش آمدید۔
    اس پر @عماد عاشق ، @عمراعظم یا @بینا جی ہی کچھ وضاحت کر سکیں گی ۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    اس سلسلہ میں کسی روز کچھ عرض کروں گا۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ہم بھی منتظر ہیں اس وضاحت کے....
     

اس صفحے کو مشتہر کریں