1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کئی امراض کے لئے ایک نسخہ۔

'طب و صحت' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏مئی 9, 2015۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نسخے کی افادیت

    1۔ خون میں کولسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔
    2۔ دل کی شریانوں کو کھولتا ہے۔
    3۔ جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید ہے۔
    4۔ بواسیر (خونی یا بادی میں فائدہ مند ہے)
    5۔ موٹاپے میں فالتو چربی کو ختم کر کے وزن میں کمی کرتا ہے۔
    نسخہ کے اجزاء
    1۔ لیموں کا رس ایک پیالی۔
    2۔ ادرک کا رس ایک پیالی۔
    3۔ سیب کا قدرتی سرکہ ایک پیالی۔
    4۔ دیسی لہسن کا رس ایک پیالی۔
    نوٹ :- ایک پیالی دو سو ملی لیٹر کی ہونی چاہیئے۔
    نسخہ کی تیاری
    چاروں رسوں(جوسز) کو مٹی ، شیشے ، یا قلعی والے برتن میں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ رس کی مقدار ایک حصہ کم ہو جائے۔ یعنی تین پیالی رس باقی رہ جائے تو اس محلول کو آگ پر سے نیچے اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اس کے بعد اس محلول کے وزن کے برابر یعنی تین پیالی شہد اس میں ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر شیشے کی بوتل میں محفوط کر لیں۔ حسب ہدایت استعمال کریں اور شفا پائیں۔(انشاء اللہ)
    طریقہء استعمال
    1۔ روزانہ نہار منہ تین ٹیبل سپون محلول ایک گلاس تازہ پانی میں ملا کر پیئں ۔
    2۔ نسخے کو بغیر پانی کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    3۔ نسخہ ہمیشہ خالی پیٹ لیا جائے(کھانا کھانے کے تین یا چار گھنٹے بعد معدہ خالی ہو جاتا ہے)
    نوٹ :- استعمال کے شروع میں دو چمچے لے سکتے ہیں ،بعد میں تین چمچے کر لیں۔
    بلڈ پریشر کے مریض اگر نیم گرم پانی میں استعمال کریں تو انتہائی مفید ہے۔
    احتیاطی تدابیر
    1۔ محلول کو پکانے کے لئے مٹی،شیشے یا قلعی والا برتن استعمال کیا جائے۔ ایلومونیم یا سٹیل کا برتن ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔
    2۔ سیب کا سرکہ صرف قدرتی استعمال کریں ۔اچھی طرح اطمعنان کر لیں کہ مصنوئی طریقے (تیزاب ) سے تیار کردہ تو نہیں۔
    3۔ شہد خالص اور سادہ طریقے سے فلٹر کیا گیا ہو۔پیکنگ سے پہلے گرم کیا گیا شہد اپنی افادیت برقرار نہیں رکھتا۔
    4۔ دوا کو صرف مٹی، شیشے یا پلاسٹک کے برتن میں ہی رکھیں۔
    5۔ کم از کم ایک ماہ دوائی استعمال ضرور کریں۔ زیادہ دن استعمال کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

    اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین
     
    Last edited: ‏مئی 10, 2015
    کامران رفیقی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ۔۔
    عمراعظم بھائی بہت اچھا نسخہ بتایا ہے ،یہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرنے میں موثر ہوگا؟
    احتیاطی تدابیر دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان میں ہی بنایا جا سکتا ہے کیوں کہ یہاں شہد کے خالص ہونے کی بھی گارنٹی نہیں اور دیسی چیزوں کا ملنا بھی بہت مشکل ہے۔
     
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شکریہ زبیر بھائی ۔۔۔ جی بلکل یہ نسخہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی اُتنا ہی مفید ہے جتنا کہ باقی بیان کردہ باقی امراض کے لئے۔
    میرے خیال سے یہاں بھی تمام دیسی اشیاء مل جاتی ہیں البتہ تھوڑا تلاش کرنا پڑتا ہے۔
    اس کے علاوہ کئی ہفتوں سے میں نے اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے شام کا روایتی کھانا ،کھانا بند کر دیا ہے اور اس کی جگہ چند سلاد کے پتے (چار یا پانچ عدد) ایک یا دو عدد کھیرے،ایک چھوٹا ٹماٹر،ایک عدد سیب ،(سب چیزیں چھلکوں سمیت) چھوٹے چھوٹے کاٹ کر ان میں ذائقہ بنانے کے لئے حسب ضرورت نمک ،کالی مرچ کا پاؤڈر کچھ کشمش اور دو کھانے کے چمچے زیتون کا تیل شامل کر لیتا ہوں۔یہی میرا شام کا کھانا ہے۔الحمدللہ گزشہ ایک ماہ سے میرا بلڈ پریشر بغیرکسی دوائی کے کنٹرول ہے۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ۔۔
    کچھ روز قبل میرا بلڈ پریشر جیسا کہ آپ جانتے ہیں کنٹرول نہیں ہو پا رہا تھا لیکن کچھ دن لہسن کھانے کے بعد اب ماشاء اللہ کنٹرول میں ہے لیکن احتیاطا یہ نسخہ بنا کر گھر میں رکھنا چاہیے ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے۔
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. کامران رفیقی

    کامران رفیقی یونہی ہمسفر

    یہ نسخہ تو بہت اچھا ہے اور ہرگھر کی ضرورت بھی ہے ماشااللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں