1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

چشم بارانی اک سہولت ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جنوری 19, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    !
    چشم بارانی اک سہولت ہے
    زہر خورانی اک سہولت ہے

    جب کہ آزار ہے شمارِ ٖغم
    بے حسابی بھی اک سہولت ہے

    کرب کی زندگی کا ما حاصل
    سانس لینے کی اک سہولت ہے

    حالتِ وصل ڈال کر رکھنا
    خود فریبی سی اک سہولت ہے

    بند حسرت ہے چارہ گر اک جنس
    بے بسی سے بھی اک سہولت ہے


    ماتمِ دل کو روکنے کو کیفؔ
    تری حیرانی اک سہولت ہے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں