1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

چاندنی ہے وہ سرد صحرا ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 31, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    [​IMG]
    ابو لویزا علی
    ‏15 مئی‏ بوقت ‏‎1:41 PM‎‏ ·
    چاندنی ہے وہ سرد صحرا ہے
    ریت ٹھنڈی ہے تنہا ٹیلا ہے

    پھر گماں نے سفر وہ باندھا ہے
    مومی شمعوں کو دل لپکتا ہے

    ہے چراغوں کی لو بہت دل کش
    ان سے لپٹا ہی خواب رکھا ہے

    دل کی زنبیل میں پڑا ہوا غم
    ہاتھ لگنے پہ خوب چمکا ہے

    جادو یادوں کا تھا وہ دل آویز
    گرد جھاڑی ہے اور چوما ہے

    میری یادیں مری کمائی ہے
    ان اثاثوں سے دل یہ چلتا ہے

    ابو لویزا علی

    (سلمان باسط صاحب کی ناسٹیلجیا سے ماخوذ)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں