1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پیش رو سب ہے کچھ نہاں ہے کیا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 3, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    پیش رو سب ہے کچھ نہاں ہے کیا
    ان سے مخفی یہ داستاں ہے کیا

    درد و راحت کہاں پہ بستے ہیں
    ان کو معلوم ہے کہاں ہے کیا

    چل دیۓ آپ بے اجازت ہی
    دل کوئی آپ کا مکاں ہے کیا

    میں جہاں پر سکون ہوں اب تک
    یہ جہاں آپ کا جہاں ہے کیا

    ہے جو اک شور میرے سینے میں
    آہ ہے کیسی یہ فغاں ہے کیا

    آپ کو آگئی ہے گویائی؟
    آپ کے منہ میں بھی زباں ہے کیا؟

    آپ پر اعتبار کا مطلب
    ہے یقیں کچھ توپھر گماں ہے کیا

    کر رہا مجھ پہ اپنی من مانی
    یہ مرا کوئی رازداں ہے کیا

    جل رہا ہے جو وہ ہے گھر کوئی
    اٹھ رہا ہے جو یہ دھواں ہے کیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں