1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پلٹ جانا کوئی مشکل نہیں تھا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏اکتوبر 18, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    پلٹ جانا کوئی مشکل نہیں تھا
    مرا ہی واپسی کا دل نہیں تھا

    متاعِ زیست لاحاصل نہیں تھا
    ولے پانے کے میں قابل نہیں تھا

    وہ چھریاں دھار جس پر ہو رہیں تھیں
    میرا ہی دل تھا کوئی سل نہیں تھا

    کھلا بابِ جنوں جب مجھ پہ یارو
    مراتب کوئی مستقبل نہیں تھا

    مریضِ عشق ہونے تک سنا ہے
    ادھوری ذات تھا کامل نہیں تھا

    مجھے غرقاب تھا از حد ضروری
    وگرنہ زیست کے قابل نہیں تھا

    میں پیاسا تھا مگر ہونٹوں سے محروم
    سمندرتھا مگر ساحل نہیں تھا

    نہ دو الزام بھنورے کو علی تم
    وہ ہرگز پھول کا قاتل نہیں تھا
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. اس مصرعے کے دوسرے حصے کی سمجھ نہیں آئی۔ :)
     
  3. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    افسوس میں ہی اس قابل نہیں تھا زندگی میں کچھ کرسکوں اور اپنا مقصد حیات حاصل کر سکوں
     
  4. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    افسوس میں ہی اس قابل نہیں تھا زندگی میں کچھ کرسکوں اور اپنا مقصد حیات حاصل کر سکوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں