1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ٹیکنالوجی نیوز وٹس ایپ پر پیغامات بھیجتے وقت مکمل پرائیویسی

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اپریل 7, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    [​IMG]
    فوری طور پر پیغام بھیجنے والی سروس ’وٹس ایپ‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کے دن سے صارفین کی بات چیت کو اِنکرپٹ کرنا شروع کر دیں گے۔

    اس نظام میں بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کی طرف اِنکرپشن کی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ بھیجنے والے کا پیغام گڈمڈ ہو گا اور یہ موصول ہونے والے کو صرف اسی وقت سمجھ آئے گا جب وہ اس پیغام کو ڈی کرپٹ کرے گا۔
    اگر اس پیغام کو کوئی اور پڑھنے کی کوشش کرے گا مثلاً کوئی مجرم یا کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ، تو وہ نہیں پڑھ پائے گا۔ وٹس ایپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی فائل ٹرانسفرز اور کالز بھی اِنکرپٹڈ ہوں گی۔
    فیس بک کی ملکیت والی اس کمپنی نے کہا ہے کہ ذاتی روابط کی حفاظت ان کے لیے مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔
    انکرپشن پر اس وقت توجہ مرکوز ہوئی جب امریکی ادارے ایف بی آئی نے ایپل کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلح شخص سید فاروق کے آئی فون کو کو کھولنے میں مدد دے۔ ایپل نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
    جن صارفین کے پاس اس ایپ کا بالکل نیا ورژن موجود ہے، ان کے پاس منگل ہی کو یہ خبر پہنچ گئی تھی۔ یہ سیٹنگ خود بخود ہی انسٹال ہو جاتی ہے۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ آزادیِ اظہار کی فتح ہے۔ ’یہ آزادیِ اظہار کی فتح ہے، خاص طور پر ان سرگرم کارکنوں اور صحافیوں کے لیے جن کے کام کا انحصار قابل اعتماد ذرائع ابلاغ پر ہے۔ اب وہ اپنی زندگیاں داؤ پر لگائے بغیر کام کر سکیں گے۔‘

    سکیورٹی کے تحقیق کار لی منسن کا کہنا تھا: ’وٹس ایپ کا یہ اقدام محفوظ ذرائعِ ابلاغ کی فتح ہے۔‘

    ماخذ۔ بی بی سی اردو
     
    تجمل حسین، بینا اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بہت خوب۔
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یہ تو بہت عمدہ پرائیویسی سسٹم ہوگا۔
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بہت عمدہ۔۔ اچھی خبر ہے۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں