1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

میں کیا بتاؤں کے دیتا ہے یہ جنوں کیاکیا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 3, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    میں کیا بتاؤں کے دیتا ہے یہ جنوں کیاکیا
    جنوں کے یاروں کو وحشت میں ہے سکوں کیا کیا

    بدن دریدہ جبیں پر شکن ضعف طاری
    ہو حالتِ حال یہ تو ہو اندروں کیا کیا

    ہماری زلف پریشاں سےہو پریشاں کیوں
    درونِ ذات بھی دیکھو کے ہے دروں کیا کیا

    تمہارے سنگ ملامت سے ہم نہیں نالاں
    ہے اب یہ دیکھنا کے لاۓ رنگ خوں کیا کیا

    یہ میرا تیرا تعلق بھی کب ہے پوشیدہ
    لبِ زمانہ پہ ہے دیکھیۓ فسوں کیا کیا

    س ع ر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں