1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

محبت میں محبت ہے ؟نہیں تو

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جولائی 19, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    محبت میں محبت ہے ؟نہیں تو
    یہ جز وقتی ضرورت ہے؟ نہیں تو

    بہت ہلکان ہونا ہے ضروری
    جنوں سے کچھ رفاقت ہے ؟نہیں تو

    تری محتاج ہیں کیا اس کی سانسیں
    تو اس کو تیری حاجت ہے؟ نہیں تو!

    تغافل کی یہ عادت عادتاہے؟
    تو یہ طرزِعداوت ہے ؟نہیں تو!

    بتا کیا عشق ہے فرصت کا لمحہ
    تو کیایہ بس شرارت ہے ؟نہیں تو!

    جہاں تک عشق ہے تیرا ضروری
    اسے تیری ضرورت ہے ؟نہیں تو!

    طبیبِ عشق مجھ سے کہہ رہا تھا
    تو سن لے یہ حماقت ہے !نہیں تو!

    Abu Leveeza Ali
     

اس صفحے کو مشتہر کریں