1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

مجوزہ نقشہ

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏مارچ 25, 2017۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    1917 میں سٹاک ہوم سوشلسٹ انٹرنیشنل کانفرنس میں خیر ی برادران نے تقسیم ِ ہند کی تجویز پیش کی۔ چھوٹے خیری تو علی گڑھ میں پڑھاتے تھے، سنولایا ہوا چہرہ، بیٹھی ہوئی آواز اور کبھی چین سے نہ بیٹھنے والی روح۔ سنا تھا کہ وہ ہٹلر سے بھی مل چکے ہیں اور ان کے پاس اس کی ایک دستخط شدہ تصویر بھی ہے۔ ہم نے ان کے گھر میں کئی بار جھانکا تاکہ ہٹلر کی تصویر نظر آ جائے مگر وہاں تو جرمنی سے لائی ہوئی صرف ایک صورت نظر پڑی اور وہ تھیں ان کی بدیسی بیگم۔ ہم نے ان کے ذہن میں جھانکنےکی کوشش کی تو اسے مصروف یا گنجلک پایا۔ انگریز کیسے نکالا جا سکتا ہے اور مسلمانوں کو آزادی کی کونسی شکل راس آئے گی، وہ ہر وقت اسی ادھیڑ بُن میں لگے رہتے۔ انگریز کے عہدِ اقتدار میں یہ باتیں شیخ چلی کی سی لگتیں۔ پھر جنگ آئی اور وہ قید کر دئیے گئے، جنگ ختم ہوئی تو رہا ہوئے مگر جلد ہی قیدِ حیات و بندِ غم کو توڑ کر آزاد ہوگئے۔ برِعظیم تقسیم ہوا اور آزادی ملی تو اسے دیکھنے کے لیے ان کی جرمن بیوہ رہ گئیں جو اب بھی کراچی میں مقیم ہیں۔ اسی شہرمیں ان کی ایک لڑکی بھی رہتی ہے جس کا مکان ممکن ہے کبھی شاگردپیشہ ہو مگر ہم اسے بڑی عزت سے اینکس کہتے ہیں۔کسی نے اس لڑکی سے پوچھا کہ مسلم ریاست کے وہ نقشے جو تمہارے والد بناتے تھے ان میں انہوں نے تمہارے مکان کی جگہ کیوں نہ رکھی۔ کہنے لگیں ابھی ملک کی حدیں ابا کے مجوزہ نقشے سے ذرا کم ہیں اس لئے بہت سے لوگ ابھی بے گھر ہیں۔

    اقتباس از : آوازِ دوست۔ مصنف: استاذِ محترم جناب مختار مسعود صاحب
     
    بینا, عمراعظم, سیدعلی رضوی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    معلوماتی اقتباس شیئر کرنے کا شکریہ @عماد عاشق صاحب۔
     
    عماد عاشق اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :):)
     
    عماد عاشق نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    عماد عاشق، بینا اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں