1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

فیس بک ممی ڈیڈی

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اجمل خان, ‏جون 1, 2017۔

  1. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    فیس بک ممی ڈیڈی

    ہمارے پاس موبائل ‘ کمپیوٹر ‘ ڈی وی ڈی‘ پلے اسٹیشن‘ انٹر نیٹ ‘ فیس بک وغیرہ نہیں ہوتا تھا ۔۔ لیکن ہمارے پاس حقیقی دوست ہوتے تھے۔

    کھیلنے کیلئے ہم کھلونوں کے محتاج نہیں تھے ‘ ہم کھلونے خود بناتے تھے اور اُسی سے کھیل کر خوش ہوتے تھے۔
    آج کے بچے کھیلنے کیلئے کھلونوں کے اور بجلی و انٹر نیت کے محتاج ہیں۔

    ہم حقیقی دوستوں کے ساتھ حقیقی کھیل کھیلتے تھے۔
    آج کے بچے اور جوان نیٹ فرینڈ کے ساتھ نیٹ گیم کھیلتے ہیں۔

    ہم حقیقی دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے تھے۔
    آج کے بچےاور جوان فیس بک فرینڈ کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

    زمانہ ترقی کر رہا ہے‘ کہیں ایسا نہ ہو کہ کل کے بچے فیس بک ممی ڈیڈی کے ذریعے پرورش پائیں؟
     
    عمراعظم, بینا, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    Ha ha
     
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہوسکتا ہے۔۔
    لیکن اس سے بری صورت حال کانقشہ کچھ اور ہے کہ پہلے آپ لوگ حقیقی دوستوں کے ساتھ کھیلتے تھے آج کی پود انٹرنیٹ اور فیس بک وغیرہ کی محتاج ہو گئی لیکن پھر بھی ان دیواروں کے پیچھے حقیقی لوگ بیٹھے ہیں لیکن کل کا سوچیں جب کل کی پود روبورٹس کے ساتھ تعلقات استوار کر رہی ہو گی اور حقیقی دنیا سے ہٹ کر مکمل مجازی دنیا میں جی رہی ہو گی۔۔ انتہا کی ابتر حالت ہو گی ہمارے حساب سے ۔۔
     
    عمراعظم، محمد اجمل خان اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت
    احساسِ مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

    بازیچہء اطفال ہے دنیا مِرے آگے
    ہوتا ہے شب و روز تماشا مِرے آگے
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    وہ زمانہ تو آ بھی چکا ۔۔۔ اب نئے جوڑے اپنے بچوں کے ناموں کا انتخاب انٹرنیٹ کی دنیا سے کرتے ہیں۔بہت سے مسائل اور معلومات کے لئے بزرگوں ، احباب یا کتابوں کی بجائے گوگل یا دیگر ویب سائٹس سے رجوع کیا جاتا ہے۔
    ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
    آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اچھا شعر ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں