1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سبز آنکھوں کے کٹورے ہیں جو پیمانے سے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جون 25, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    سبز آنکھوں کے کٹورے ہیں جو پیمانے سے
    رد کیے جائیں ترے شوخ سے دیوانے سے

    چاکری اپنا اثاثہ تو فقیری ہے لباس
    بادہ کش تیرے بچے رہتے ہیں ہر جانے سے

    یہ عنایت ہے تمہاری کے تمہارے مجرم
    جرم کرتے ہیں بچے رہتے ہیں جرمانے سے

    تیرے ہاتھوں کے پلاۓ کہاں جائیں اب
    کچھ صنم خانے سے ملتا نہ ہی میخانے سے

    سن کےافسانہ مرا تجھ کو ہنسی آۓ گی
    کام بن جاۓ گا میرا ترے ہنس جانے سے


    سبز آنکھوں کے کٹورے ہیں جو پیمانے سے
    رد کیے جائیں ترے شوخ سے دیوانے سے

    چاکری اپنا اثاثہ تو فقیری ہے لباس
    بادہ کش تیرے بچے رہتے ہیں ہر جانے سے

    یہ عنایت ہے تمہاری کے تمہارے مجرم
    جرم کرتے ہیں بچے رہتے ہیں جرمانے سے

    تیرے ہاتھوں کے پلاۓ کہاں جائیں اب
    کچھ صنم خانے سے ملتا نہ ہی میخانے سے

    سن کےافسانہ مرا تجھ کو ہنسی آۓ گی
    کام بن جاۓ گا میرا ترے ہنس جانے سے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں