1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

راز کی بات

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏مارچ 25, 2017۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    یوں تو مسجد اور مینار آمنے سامنے ہیں مگر ان کے درمیان یہ ذرا سی مسافت جس میں سکھوں کا گردوارہ اور فرنگیوں کا پڑاؤ شامل ہیں تین صدیوں پر محیط ہے۔ میں مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھا ان تین گمشدہ صدیوں کا ماتم کر رہا تھا۔ مسجد کے مینار نے جھک کر میرے کان میں راز کی بات کہہ دی، جب مسجدیں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائیں، جہاد کی جگہ جمود اور حق کی جگہ حکایت کو مل جائے، ملک کے بجاۓ مفادات اور ملت کے بجاۓ مصلحت عزیز ہو، اور مسلمانوں کو موت سے خوف آۓ اور زندگی سے محبت ہو جاۓ تو صدیاں یوں ہی گم ہو جاتی ہیں۔

    اقتباس: آوازِ دوست از قلمِ استاذِ ذی وقار جناب مختار مسعود صاحب
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست @عماد عاشق بھائی۔ یہ آپ نے فیس بک پر بھی شئیر کیا ہے شاید؟
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جی ۔ آج کل یہ شاہکار تصنیف فقیر کے زیرِ مطالعہ ہے۔ قریباََ ایک برس سے زیادہ ہوا ایک خیر اندیش نے ہدیہ فرمائی تھی۔ کیا کمال کتاب ہے۔ لفظ لفط نگینہ ہے۔ کوشش کروں گاکہ اس شاہکار کتاب کے زبردست اقتباسات آپ سب کی نذر کروں۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب @عماد عاشق ، کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ یونہی کے فیس بک پیج پر بھی گاہے بگاہے ایسی پوسٹس کرتے رہیں تاکہ لوگوں کو یونہی کی طرف راغب کیا جا سکے۔۔ اگر ممکن ہے تو میں آپ کو وہاں ایڈمن بنا دیتا ہوں۔
     
    بینا اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    مجھے چنداں اعتراض نہیں بلکہ یہ میرے لیے اعزاز ہوگا۔ البتہ متوقع یہ ہے کہ آئندہ دنوں میں بوجہ مصروفیت اس ذمہ داری سے انصاف نہ کر سکوں گا۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اس کی فکر نہ کریں ، اگر ایسے انصاف کی بات کی جائے تو آپ سب مجھے مل کر یہاں سے بھگا دیں ۔ کیوں کہ فعال رہنے میں آپ سب سے پیچھے ہوں میں۔:rolleyes:
     
    بینا اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    ایسے نہ فرمائیں۔ آپ تو ان دنوں میں بھی متحرک تھے جب یہاں اتنی خاموشی تھی جتنی پاکستان میں بدعنوانی ، سندھ میں بد انتظامی، کے پی میں رفتارِ نقل مکانی، اسلام آباد میں تن آسانی اور بلوچستان میں رُت سہانی ہے۔

    جیسے آپ مناسب سمجھیں۔ بند ہ حاضر ہے۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یہ سناٹے کو توڑتے رہنے کا اعزاز @عمراعظم بھائی اور @بینا کے پاس ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے @تجمل حسین بھائی کے پاس۔
     
    بینا اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    چلیں پھر آپ یونہی کے فیس بک پیج کے ایڈمن بھی ہو گئے۔
     
    عماد عاشق اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    زبیر اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    خوبصورت اقتباس پیش کرنے کا شکریہ @عمادعاشق صاحب۔ جزاک اللہ خیر۔
     
    زبیر اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @عماد عاشق فیس بک پیج پر کب سے آپ کے اقتباسات جلوہ گر ہونا شروع ہوں گے؟
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں