1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دے کے قیمت مرے خراشوں کی

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جون 29, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    دے کے قیمت مرے خراشوں کی
    بات کیجو ثقیل راتوں کی

    دیکھ میرا وجود جلنے سے
    روشنی بڑھ گئی تھی آنکھوں کی

    دھند بھی ہٹ گئی تھی آنکھوں سے
    اور انا مٹ گئی تھی ذاتوں کی

    بوجھ کرنا تھا کم زمیں کا پھر
    تھی ضرورت وہاں پہ لاشوں کی

    ایسے تردید نہ کریں اپنی
    دیکھیں ترتیب اپنے سانسوں کی

    اک گزارش ہے التجا ہے یہ
    بل نہ دیکھیں ہمارے ماتھوں کی

    آ کہ تجدید عشق کر تے ہیں
    کیا ہے حاجت پرانی باتوں کی
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں