1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دل تیرے مسائل کو اٹھانے لگا ہوں میں

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 31, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    دل تیرے مسائل کو اٹھانے لگا ہوں میں
    آنکھوں میں نیا خواب سجانے لگا ہوں میں

    اب درمیاں بھی کوئی ہمارے نہیں دریا
    دیوار ہے دیوار گرانے لگا ہوں میں

    ہوں حلت و حرمت کے مسائل سے گریزاں
    سب رزق ہے سو رزق کمانے لگا ہوں میں

    یہ شوق کے رستے کسی کمبل کی طرح ہیں
    یہ چھوٹتے ہیں کب جوچھڑانے لگا ہوں میں

    مجھ سے نہ ملیں گے یہ دریا کے کنارے
    چھوٹی سی نئی ناؤ بنانے لگا ہوں میں

    ابو لویزا علی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں