1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

خیر کر لیجۓ

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جنوری 26, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    یہ نشہ سا ہے خیر کر لیجۓ
    عشق جھانسہ ہے خیر کر لیجۓ

    رونقِ بزم درد و راحت سے
    زیست پانسہ ہے خیر کرلیجۓ

    خیر حاجت نہیں دلاسے کی
    اک تماشہ ہے خیر کر لیجے

    بد نگاہی نہیں طلب میری
    دید کاسہ ہے! خیر کر لیجۓ

    آپ کہتی ہیں پیرہن رنگیں
    خوش بو سایہ ہے! خیر کر لیجۓ

    ہے جو امید سبز زخموں کو
    یہ دلاسہ ہے خیر کر لیجۓ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں