1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

خرد کو دل سے نفرت ہو گئی ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 3, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    خرد کو دل سے نفرت ہو گئی ہے
    یہ میری کیسی حالت ہو گئی ہے

    جہاں رسما عداوت ہو رہی تھی
    مجھے رسما محبت ہو گئی ہے

    پڑوسی ملک کا پانی پیا ہے
    پڑوسی سے بھی الفت ہو گئی ہے

    قفس میں دل مرا تو لگ گیا ہے
    قفس کو مجھ سے وحشت ہو گئی ہے

    جرائم پل رہے ہیں آستیں میں
    دبے رہنا ثقافت ہو گئی ہے

    سکوں دینے کو یہ خطہ ملا ہے
    شریروں کی شرارت ہوگئی ہے

    ترے پہلو سے لگ چلنے کو دلبر
    ہماری خود سے ہجرت ہو گئی ہے

    سرِؐمحفل مرے قاتل ترانام
    تعجب کیا جسارت ہوگئی ہے

    ابو لویزا علی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں