1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

خدامِ ادب بولے

'مزاحیات' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏مارچ 28, 2017۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    احباب واقف ہیں کہ بندہ کچھ عرصہ قبل محکمہ جیل خانہ جات میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے طور پر بھرتی ہوا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بندے کو 19 دسمبر کو محکمہ جیل خانہ جات کی مذکورہ اسامی کے لیے مناسب قرار دیا اور اس کے تقریباََ 45 سے 60 دن بعد محکمہ نے ضروری کاروائی مکمل کی۔ تاہم کچھ دفتری مشکلات اور دیگر عوامل کی وجہ سے تا حال بندے سمیت تمام نئے بھرتی شدہ ملازمین کی تقرری نہیں ہوسکی۔ تقرری کے کچھ دن بعد محکمہ نئے بھرتی شدہ ملازمین کو تربیتی کیمپ اٹک یا منڈی بہاؤالدین بھیجتا ہے۔ لیکن دل ابھی بہت دور ہے۔

    کل کچھ دوست آئی جی جیل خانہ جات جناب فاروق نذیر صاحب کے دفتر ان سے ملاقات کو گئے تاکہ ان سے اس سلسلہ میں بات کی جا سکے تو معلوم ہوا کہ آئی جی صاحب سے ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔ا لبتہ دوستوں نے کچھ اورمفید کام ضرور کیے جن کی بناء پر موہوم سی امید ہے کہ کام جلد از جلد پایہ ِ تکمیل کو پہنچے گا۔

    اس عدم ملاقات کے بعد ایک نہایت قریبی و عزیز دوست نے پوچھا کہ تربیتی عمل آغاز ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ بندے نے عرض کی کہ ابھی اس حوالے سے کچھ کہنا بہت مشکل ہے اور ساتھ ہی یہ شعر سنایا

    ؎ فاروق کے دفتر جو اٹھا جو شورِ اسسٹنٹ

    خدام ِ ادب بولے ابھی آنکھ لگی ہے


    (رفیع سودا سے معذرت کے ساتھ)
     
    بینا, عمراعظم, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. رانا احسان

    رانا احسان یونہی ہمسفر

    جناب عماد بھائی.. دھیرج رکھئیے. مملکت کے معاملات میں اندھیر چھٹتی جا رہی ھے, دیر میں بھی بہتری آئے گی. انشااللہ

    شعر کو اپنے معنوں میں خوب موڑا ھے.
     
    بینا, عمراعظم, عماد عاشق اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہم تو یقینا" بڑی امید سے آپ کے نوکری پر فعال ہونے کے منتظر تھے۔ گو کہ انتظار ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن نا امیدی کو قریب نہ آنے دیں۔ان شاءاللہ یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے گزر جائے گا۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے۔ آمین۔

    کسی بھی لفظ کا چہرہ نظر نہیں آتا
    فضائے فکر سے کہہ، اس قدر کثیف نہ ہو
     
    رانا احسان، زبیر اور عماد عاشق نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    @عمراعظم اور @رانا احسان صاحبان۔ فاروق کے دفتر سے فون آ گیا۔ کل بلایا ہے۔ دیکھیں اب یہ ڈرامہ کیا منظر پیش کرتا ہے۔
     
    رانا احسان, بینا, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    خوشی کی بات ہے۔اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔آمین
     
    زبیر اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. رانا احسان

    رانا احسان یونہی ہمسفر

    کیا صورت حال ھے برادر..
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں