1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

جینے کی تمنا ہو نہ مرنے میں سہولت

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏اکتوبر 30, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    جینے کی تمنا ہو نہ مرنے میں سہولت
    جب دردمسیحا ہو جب درد مصیبت

    سن کر مرا کہنا کے ہے عشق نحوست
    ہوگی مری باتوں سے انہیں اور بھی وحشت

    ہم کو نہ سناۓ کوئی فرہاد کا قصہ
    ہم کو نہ سناۓ کوئی صحرا کی فضیلت

    مت پوچھ! فراق و ہجر کے مابین و مابعد
    یہ ایک اذیت ہے تو وہ ایک اذیت

    مرنے میں تساہل سے بہت کام لیا ہے
    ہرگام چکانی ہے اب جینے کی قیمت

    مجھ سے نہ کہے کوئی کہ ہو جاؤں میں خاموش
    جملوں میں روانی سےہے وحشی کو سہول
     

اس صفحے کو مشتہر کریں