1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

جسقدر اپنی خوش لباسی ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جولائی 4, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    جسقدر اپنی خوش لباسی ہے
    اسقد ر اندروں اداسی ہے

    مبتدی عشق کا بنوں پھر کیا
    یہ ہنسی سات سو چھیاسی ہے

    شرم سے جھک رہی نطر میری
    آنکھ میں اپنی بے لباسی ہے

    خوف آتا ہے دیکھ کر اندر
    اپنی صورت کسی بلا سی ہے

    آب دل ہوگیا رواں رخ پر
    آنکھ سے خون کی نکاسی ہے

    نیا نعرہ کے تم ضروری ہے
    روٹی کپڑا مکاں تو باسی ہے

    تف ہے منشور زندگی اپنا
    تب ثلاثی تھا اب خماسی ہے

    اپنا اکرام خود کریں اک دن
    ہے یہ حاجت تو بس ذرا سی ہے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں