1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تھوڑی سی پی تو تھوڑی طبیعت سنبھل گئی

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏اپریل 25, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    تھوڑی سی پی تو تھوڑی طبیعت سنبھل گئی
    خود اپنا خون پینے کی عادت بدل گئی

    ایسا ہوا کہ مجھ کو مری ذات کھل گئی
    تلوے کی خاک زندگی چہرے پہ مل گئی

    ہستی درونِ ذات کی حدت سے جل گئی
    ہم کو بلاسا پایا بلا ہم سے ٹل گئی

    ہستی نمو نہ پائی تو کیسے مچل گئی
    اف رائگاں سی اور بھی اک شام ڈھل گئی

    سانسوں کی ڈور ربط سے آگے نکل گئی
    یہ زندگی بھی آج گئی بس یا کل گئی

    بدلا تھا جس کے واسطے انداز زندگی
    وہ زیست بات بات پہ پہلو بدل گئی

    کچھ دیر کو سکوت میں تھا عالمِ جنوں
    پھر یوں ہوا کہ خود ہی تری بات چل گئی

    ابو لویزا علی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں