1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تعارف۔ تجمل حسین

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏نومبر 11, 2015۔

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    میرا نامِ نامی اسمِ گرامی تجمل حسین ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈویژن ساہیوال کے ضلع ساہیوال کی تحصیل ساہیوال میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہوں۔ فی الحال میٹرک تعلیم ہے آئی سی ایس (I.C.S) کررہا ہوں۔ مزید آگے کمپیوٹر سافٹ وئیر کی فیلڈ کا ارادہ ہے۔ تعلیم پرائیویٹ کررہا ہوں ساتھ ساتھ کام بھی کرتا ہوں۔ اب تک کم و بیش 5 مختلف اقسام کے کام کرچکا ہوں۔ جن میں سافٹ ویئر کمپنی، نیوز پیپر، اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر اینڈ سافٹ ویئر شاپ وغیرہ شامل ہیں۔ ;)

    یونہی سے تعارف محترم عزیز امین صاحب نے کروایا۔ کیوں کروایا یہ تو وہی بتاسکتے ہیں۔ شمولیت اس لیے اختیار کی کہ مجھے اس کا نام بہت اچھا لگا۔باقی بعد میں :)

    اللہ حافظ۔
     
    بینا، عزیزامین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    وعلیکم السلام،
    تجمل حسین بھائی یونہی پر خوش آمدید۔۔ آپ کے بارے میں جتنا آپ نے بتایا جان کر خوشی ہوئی اور اس بات پر اور بھی زیادہ کہ ملازمت کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ آپ جو بننا چاہتے ہیں اور جس منزل کا آپ نے انتخاب کیا ہے اس کی طرف جانے والا ہر راستہ آپ کےلئے آسان ہو جائے ۔
    عزیزامین بھائی کا شکریہ جنہوں نے آپ کو یہاں آنے کی دعوت دی۔
    یونہی فورم بھی تو یونہی لانچ کیا گیا تھا۔۔۔ اور مزے کی بات کہ اس کو دو سال ہونے والے ہیں۔
     
    Gulzaib Anjum اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    بہت بہت شکریہ آپ کی آمد سے لطف دو بالا ہوجائے گا
     
    Gulzaib Anjum اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. آمین۔
    بہت شکریہ جناب زبیر صاحب۔
    لیکن اب سے یونہی تو نہ چھوڑ دیا جائے۔ کچھ رونق میلہ لگائیے۔ تاکہ دیگر احباب بھی آئیں اور آئیں تو پھر واپس نہ جائیں کیوں بھلا؟؟؟

    ؟
    ؟
    بس یونہی :)
    بہت شکریہ عزیز صاحب۔
     
    Gulzaib Anjum، زبیر اور عزیزامین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    تجمل صاحب کے تعارف میں میں ایک بات اور شامل کرنا چاہوں گا کے محترم تجمل صاحب فورم وی سی ایچ کے منٹظم بھی ہوں گے انشاللہ
     
    Gulzaib Anjum اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. یہ تو بعد کی باتیں ہیں۔ ابھی تو ہیلپر ہوں وہ بھی بغیر کسی کام کے :)
     
    Gulzaib Anjum اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ویسے رونق میلے سے آپ کی مراد کیا ہے؟
     
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب انشا ءاللہ۔۔
     
    عزیزامین اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. رونق میلے سے مراد ہے کہ ہر وقت کوئی نہ کوئی رکن فورم پر موجود رہے تاکہ ہر آنے والے کو احساس ہو کہ وہ اکیلا نہیں ہے۔ اور ہر وقت کچھ ایسے موضوعات میں جوابات شامل ہوتے رہیں جو زیادہ دلچسپ ہوں یا جن میں لوگ زیادہ دلچسپی لیتے ہوں تاکہ آنے والے یہ نہ لگے کہ یہاں تو بھوت بول رہے ہیں :)
     
    زبیر اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیا آپ کو ویب ڈئزائننگ و ڈویلوپنگ سے لگاؤ ہے؟
     
    عزیزامین نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    صحیح کہا، پھر آپ یہاں ایسے تار چھیڑیے کہ جن کی گونج ختم ہونے سے پہلے کوئی اور ان تاروں کو چھیڑنے پہنچ جائے۔ ویسے یہ انٹرویوز وغیرہ کا سلسلہ واقعی دلچسپ ہے اس میں زیادہ دیر تک دلچسپی قائم رہتی ہے۔ ایک بات یہ بھی مد نظر رکھیں کہ یہاں ابھی بہت کم لوگ ہیں صرف ایک سو کا ہندسہ عبور ہوا ہے ایسے میں مشکل ہی ہو گا کہ ہر وقت کوئی نہ کوئی موجود رہے۔
    اور کافی دوست آتے بھی ہیں لیکن پاس سے گزر کر چلے جاتےہیں۔
     
  12. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    ہزار خواہیشیں ایسی کہ ہر ایک پہ دم نکلے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    عزیزامین بھائی یہ کوئی ایسی خواہش نہیں ہے کہ جس پر دم نکلنا شروع ہو جائے کافی آسان کام ہے جسے آتا ہو;)
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    تجمل صاحب کے لیے بہت آسان ہو سکتا ہے ،یا آپ کے لیے ۔ یہ شعر میں نے اپنے لیے کہا تھا
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آسان سب کے لئے ہے لیکن جس کے توجہ دینے کےلئے وقت ہو ۔۔
    ایک بہت اچھی ویب سائٹ ہے کوڈ اکیڈمی یہاں ایچ ٹی ایم ایل سے شروع کیجئے اور ویب ڈیویلپر بن جائیے مفت میں۔
     
    عزیزامین نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    کوشش کر سکتا ہوں ویسے میری نالائقی سے محترم نایاب حسین نقوی بہت واقف ہیں
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    for only $19.99 / mo.
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اصل میں یہاں پر آپ کو کوئی مشکل نہیں ہوگی، سکھانے کا عمل ہے تو انگریزی میں لیکن بہت آسان ہے اور ساتھ کوڈ لکھنے کے لئے جگہ اور اس کے بعد اس کا رزلٹ نظر آتا رہے گا۔ ایسے میں واقعی سیکھنا کچھ مشکل نہیں بلکہ شائد استاد سے سیکھنے سے بھی زیادہ آسان ہے۔
     
  19. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یہ کیا ہے؟
     
  20. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    ماہانہ فیس
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں