1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تذکرہ ہمارے ایک دوست کا ہومیو پیتھی کے ذریعے سے شفا یابی کا۔۔۔(Case 1)

'طب و صحت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد یاسرکمال, ‏مئی 29, 2016۔

  1. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    ہمارے ایک دوست ہیں،اُن کے ساتھ ہوا یوں کہ اُن کےپاوں کے ناخن (انگوٹھے کا ناخن)کے نیچے والا گوشت، ناخن کے اوپر آگیا۔

    لاپروائی جاری رہی اور زخم کو پانی سے بچایا بھی نہ گیا۔ اور زخم بگڑتا گیا۔ آخرکار ایلوپیتھیک ڈاکٹرز سے علاج جاری ہوا۔ مگر فرق نہ پڑا۔

    آخر میں ایلوپیتھک ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کو سی۔ایم۔ایچ جانا ہوگا جہاں آپریشن تھیٹر میں ایک چھوٹا سا آپریشن ہوگا جس مین پرانے ناخن کو اکھاڑ دیا جائے گا۔ اور کچھ عرصہ بعد نیا ناخن آئے گا جو صحیح ہوگا۔

    مجھے ساری کہانی کا پتہ چلا تو ہم ایک ہومیو پیتھک فزیشن ''ڈاکٹر خواجہ اعجاز،گوالمنڈی، لاہور'' کے پاس گئے۔اُنہوں نے کہاکہ ٹھیک ہوجائے گا اور سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    قصہ مختصر کہ علاج شروع ہوا اور 15،20 دن میں ہی گوشت کا وہ ٹکڑا جو ناخن کے اوپر آگیا تھا،وہ سوکھ گیا اورخود ہی گر گیا۔

    اللہ کے فضل سے ہومیوپیتھی نے سرجری سے بچا لیا۔سرجری پر جو خرچے اُٹھنے تھے،اُن سے بھی بچ گئے۔
     
    جوگی, بینا, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    اس کیفیت کو Ingrowing toe nail کہا جاتا ہے ، اس میں پاوں کے انگوٹھے کا ناخن ٹیڑھا ہوجاتا ہے اور غلط سمت میں یعنی کہ اطراف میں بڑھتا ہے اور ناخن کے اطراف میں موجود گوشت میں داخل ہو جاتا ہے۔
     
    Last edited: ‏مئی 31, 2016
    جوگی، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ۔
    15 سے 20 دن تو زیادہ وقت نہیں ہے۔ اس کیس میں ہومیو پیتھی نے بہترین رزلٹ دیا ہے۔ آپ بھی بڑی داد کے مستحق ہیں کہ اس دوست کو پریشانی اور خرچوں سے بچا لیا اور شکریہ بھی ادا کرنا چاہوں گا شریک یونہی کرنے کے لئے۔:)
     
    جوگی اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    باکل یہی وجہ ہے کہ میں مر مٹا ہومیو پیتھی پہ ۔ ابھی اور کیسز بھی پوسٹ کروں گا ۔ انشاءاللہ تعالیٰ ۔
    اور شکریہ کی ضرورت نہیں کیوں کہ مجھے آپ سب لوگوں سے بات کر کے ایسے لگتا ہے جیسے میں اپنی فیملی یا دوستوں سے مخاطب ہوں ۔
     
    جوگی, بینا, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبردست۔۔۔ یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ ہومیو پیتھی سے اتنی آسانی سے علاج ہوگیا۔ :)
    بہت خوب۔ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ یہاں جتنے بھی دوست ہوں سب ایک فیملی کی طرح ہی ہوں۔ :)
     
    جوگی اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. معذرت سمجھ نہیں سکا کہ یہ دوائی کا نام ہے یا کچھ اور ؟؟ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ ، آپ سے متعلق ہمارے بھی یہی جذبات ہیں۔
     
    محمد یاسرکمال اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @تجمل حسین بیماری کا نام ہے پہلی اور دوسری پوسٹ کودوبارہ پڑھیئے۔ :)
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    یہ اس کیفیت یا بیماری کا نام ہے جس میں پاوں کے انگوٹھے کے ناخن کے نیچے موجود نرم گوشت، ناخن کے اوپر آجاتا ہے۔ناخن غلط سمت میں بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔
    اس آرٹیکل کا مقصد یہ ہے کہ اس تکلیف کا ھومیو پیتھی میں آسان اور فوری علاج موجود ہے۔ آپ بھی اگر کسی کو اس کیفیت میں مبتلا دیکھیں تو ھومیو پیتھی سے رجوع کر سکتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏جون 4, 2016
    جوگی، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    پوسٹ نمبر 2 کی تدوین کر دی گئی ہے۔ آپ دیکھ لیں ۔
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. شکریہ صاحبان۔۔۔ :)
    امید ہے اسی طرح ہومیو پیتھی سے متعلق مزید معلومات بھی ملتی رہیں گی :)
     
    محمد یاسرکمال اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبردست۔ اب بات بالکل واضح ہوگئی ہے۔ ایک بار پھر شکریہ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہومیو پیتھک طریقہء علاج بعض امراض میں یقینا" بے حد موثر ،زود اثر اور سود مند ثابت ہوا ہے۔البتہ دوسرے معالجوں کی طرح یہاں بھی بے ایمان معالج اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے لوگوں کی بد اعتمادی کا باعث بن رہے ہیں۔ بعض صورتوں میں معالج کی کم علمی، ناقص یا جعلی ادویات مریضوں کو اس طریقہء علاج سے دور رکھنے کا سبب ہیں۔
    یہاں جس مرض کا ذکر ہوا ہے ،اتفاق سے میں تقریبا" ڈیڑھ سال قبل اس میں مبتلا رہ چکا ہوں ۔میرے دائیں پیر کے انگوٹھے کے ناخن میں ایک چوٹ لگنے کے بعد بڑھنے کے عمل میں تبدیلی واقع ہوئی اور اس نے گوشت کے اندر بڑھنا شروع کر دیا ،جو کے بعد میں تکلیف دہ ہو گیا۔ ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نےآپریشن کے ذریعے پورے ناخن کو نکال دیا۔ مجھے بتایا گیا کہ نیا ناخن نکلنے پر آپ کی یہ شکایت دور ہو جائے گی۔ تقریبا" ایک سال بعد بتدریج نیا ناخن مکمل نکل آیا لیکن کچھ دنوں سے میں پھر اُسی قسم کی تکلیف سے دوچار ہوں جس کی بنا پر ناخن نکلوانے پر مجبور ہوا تھا۔
    @محمد یاسرکمال صاحب۔۔۔ اس سلسلے میں کیا مشورہ دیں گے۔ منتظر رہوں گا۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    عمرھومیوپیتھی آپ کا انتظار کر رہی ہے، آپ اسے موقع دیں تا کہ آپ کا یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو سکے۔

    عمر بھائی آپ نے صحیح کہا۔ آپریشن کے بعد بھی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ ناخن اب صحیح ٹریک پر گروتھ جاری رکھے گا۔ خیر۔

    آپ اپنی لوکیشن بتا دیں تو ہو سکتا ہے میں کسی صحیح ھومیو پیتھ کی طرف آپ کو ریفر کر دوں۔

    باقی نیم حکیم قسم کے ھومیو ڈاکٹرز سے بچنا ضروری ہے ورنہ آپ ھومیو پیتھی کو کوستے رہیں گے۔ جواب کا انتظار رہے گا۔ واسلام
     
    جوگی, زبیر, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    @محمد یاسرکمال صاحب ۔۔۔آپ کی توجہ کا شکریہ۔۔اگر آپ راولپنڈی صدر ، راجہ بازار یا ان سے ملحقہ علاقے کے کسی مستند ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے مقام کے بارے میں بتا سکیں تو شکر گزار ہوں گا۔جواب کا منتظر ہوں۔
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    عمر بھائی ،آپ ایسے کریں کہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان صاحب سے مل لیں۔ ڈاکٹر صاحب کا ایڈریس نیچے درج ہے۔
    ایک بار جانا ضروری ہوگا۔ پھر فون پر بھی رابطہ رکھ سکتے ہیں۔

    ایڈریس:
    ڈاکٹر بنارس خان اعوان صاحب
    c-342
    lala Rukh,near izzat ali shah hospital,wah cantt
    4541540 Tel clinic: 051
    5533966 0301 Mob
     
    جوگی، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شکریہ @محمد یاسرکمال صاحب ۔۔۔ گو کہ واہ کینٹ سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتا۔۔۔ان شاء اللہ جلد آپ کے دیئے ہوئے اڈریس پر رجوع کرنے کی کوشش کروں گا۔
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    تجمل حسین اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست بھئی۔۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    عمر بھائی، آپ نے بتایا نہیں کہ آپ کے پرابلم کا کیا بنا۔ اگر واہ کینٹ دور پڑتا ہو تو راولپنڈی میں ویسٹریج میں ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب ہوتے ہیں۔ مکمل ایڈریس تو مجھے نھی پتا، مگر ہوتے ویسٹریج میں ہی ہیں۔
     
    جوگی, عمراعظم, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں