1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تاریخ کے طالب علم کا امتحان

'سوالات' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏فروری 3, 2014۔

  1. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    کس نے بھٹو سوشلزم کے دور میں آئین پاکستان میں اسلامی شقوں کو شامل کرایا؟ آئین میں مسلمان کی تعریف کس نے شامل کرائی؟ کس نے صدر، وزیراعظم اور دیگر عہدے داران کے حلف نامے اسلامی اصولوں پر مبنی لکھوائے؟ کس نے 30 جون 1974 کو قومی اسمبلی میں قادیانی فتنے کے خلاف قرارداد جمع کرائی جس کے تحت مرزائی/قادیانی/احمدی/لاہوری غیر مسلم اقلیت قرار دئیے گئے کس ہستی نے 1995 میں ملی یکجہتی کونسل قائم کرکے ملک و قوم کو قتل و غارت کے اقدامات سے تحفظ بخشا؟ کس نے متحدہ مجلس عمل بنا کر فرقہ واریت کو ختم کرنے کی سعی کی اور ایک آمر کے مدمقابل طاقتور قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کیا؟ کس کی موت پر بیگانے بھی روئے؟ پاکستانی سیاست کی تاریخ میں کون واحد شخص صاف دامنی کے ساتھ وقت گزار گیا؟
    تاریخ کے طالب علم کا امتحان!!! تاکہ ریکارڈ درست رہے اور بوقت ضرورت کام آسکے
     
    کامران رفیقی اور حسیب نذیر گِل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    حضرت مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ
     
    حسیب نذیر گِل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    حضرت مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ
    میں نے فیس بک اور موبائل ایس-ایم-ایس پر بھی یہ سوال نشر کیا
    [​IMG]

    کچھ خوارجی سوچ کے حاملین اسلامی شریعت کے ٹھیکے دار اور امت کے خیر خواہ بنتے پھرتے ہیں اور وہ جمہوریت کو صرف اس بناء پر کفر کہتے ہیں کہ خود ان خوارج کی تعداد کلمہ گو حضرات میں پانچ فی صد سے بھی کم ہے اور پوری دنیا کو کفار کی ایجنسیوں کی مدد سے یہ بتا رہے ہیں کہ اسلام ایک شدت پسند دین و مذہب ہے اور قتل و غارت کا نام محض ہے جبکہ یہ ساری صورت حال خلاف واقعہ ہے، اور وہ اپنی من پسند ’’تاریخ“ بھی لکھتے رہتے ہیں جس کا حقائق سے دور دور کا واسطہ نہیں ہے لہٰذا میں نے ضروری سمجھا کہ وہ لوگ جو ’’ختم نبوت‘‘ کی تحریکوں کا سہرا اپنے بزرگوں کے سر باندھنا چاہتے ہیں وہ تاریخی حقائق پر بھی تاثرات پیش کرنا ضروری سمجھیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں مرزائی وکیل مرزا ناصر نے ’’تخذیرالناس‘‘ کا حوالہ دے کر مفتی محمود اور مودودی صاحب کو چپ کروا دیا تھا لیکن جو مردِ حق پرست اس وقت بھی بول سکتا تھا اس کا نام کیا تھا؟
    دیکھئے اس وڈیو میں
    http://www.youtube.com/watch?v=80l3CZMnQGk
    ورنہ فیس بک پر وڈیو کا ربط درج ذیل ہے
    https://www.facebook.com/photo.php?v=402135636588802&set=vb.218614628274238&type=3&theater
     
    کامران رفیقی اور حسیب نذیر گِل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بنگش

    بنگش یونہی ہمسفر

    بلا شبہ نوارانی میاں لاجواب انسان تھے، مسلک اور سیاسی اختلاف کے باوجود میرے دل میں ان کےلیے احترام کے جذبات ہیں۔
     
    حسیب نذیر گِل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

  6. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل یونہی ہمسفر

    کہیں آپ کو یہ دھاگہ کھولنے کا خیال میری اس دن والی بات سن کر تو نہیں آیا؟
    بہرحال حضرت مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کمال شخصیت تھے وہ گفتار کے بھی غازی تھے اور کردار کے بھی
     
    عبدالرزاق قادری اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

     
  8. کامران رفیقی

    کامران رفیقی یونہی ہمسفر

    شاہ احمد نورانیٌ صاحب کی کیا بات ھے ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ھوتے ھیں زندگی میں ایک دفعہ ملاقات کا شرف حاصل ھوا اور آج تک نہیں بھولا
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    ایک بار مجھے بھی زیارت نصیب ہوئی
    http://afkaremuslim.blogspot.com/2012/12/blog-post_22.html
     
    کامران رفیقی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں