1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بنام غالب

'غالبیات' میں موضوعات آغاز کردہ از صباح, ‏مارچ 29, 2015۔

  1. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    یہ تیری شوخی کو موسم گل
    تیری روانی کو آب کہے
    جو سارے مضمون سے ہو مرصع
    تجھے وہ جامع کتاب کہے

    بلند افکار اور تصوف
    ہے فلسفہ شوخی ِ طبع بھی
    جسے پڑھے گا ہر اک زمانہ
    تجھے اک ایسا نصاب کہے

    نثر کو تو نے دی روانی
    غزل کو احساسِ جاودانی
    تیرے زمانے کو نظموں ، غزلوں
    کا ریختہ کا شباب کہے

    حقیقتوں کا گمان ہوتا ہے
    تیری تحریر پہ بیاں پہ
    ہے جس غزل میں سبو و ساغر
    اسے چھلکتی شراب کہے

    زمینِ اردو میں جس کے دم سے
    یہ دلکشی اور روشنی ہے
    صباح نہ کہے بس اسکو غالب
    اسے تو اک آفتاب کہے
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 3, 2015
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب ۔۔ آپ کی شاعری نے یونہی پر روشنی بکھیر دی ہے۔۔اس سلسلے کو جاری رکھیئے گا۔۔آپ کا بے حدشکریہ۔
     
    صباح نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    لاجواب۔۔۔ زبیر بھائی سے متفق۔ مزید کا انتظار رہے گا۔
     
    صباح نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    واہ واہ کیا بات ہے ہماری " یونہی " کی شاعرہ " میڈم صباح کی :)
    بہت زبردست مدح لکھی ہے " بنامِ غالب " ۔۔۔۔
    ہماری طرف سے میڈم کے لئے بہت ساری تالیاں۔۔۔;):)
    سدا خوش رہو ڈیئر آمین:)
     
    صباح نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    بینا جی ہم اتنے بڑے شاعر نہیں جتنی آپ نے تعریف کی ہے
    سچ یہ سب آپ لوگوں کی محبت ہے ورنہ میں کس کھیت کی مولی ہوں اشعار پسند کرنے کا شکریہ
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    حق بہ حقدار رسید:)
    صباح ۔۔۔۔ خود کو میری عینک لگا کر دیکھنا :cool:
     
    صباح نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں