1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

آپ کی باتیں کریں بس آپ کاچرچا کریں

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جون 21, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    آپ کی باتیں کریں بس آپ کاچرچا کریں
    ایک بحرِ بے کراں میں رات دن ڈوبا کریں

    حکمتیں ہیں رب کی تب جس کو بنایا اولیں
    پھر اسے حاشر بنا کے حشربھی برپا کریں

    ہو جو ذکرِ خیر تو ہو آپ ہی پر وہ تمام
    ہو جو ذکرِ روشنی تو آپ کا سوچا کریں

    ان کی امت میں اٹھایا ان کے در کا کر دیا
    تیرے در کو چھوڑ مالک کس کو اب سجدہ کریں

    کلفتیں جوپائیں تو بس ان کے در پر چھوڑ کر
    کلفتوں کو مشکلوں میں مبتلا دیکھا کریں

    رات دن ان پر صلاتیں ان پہ صلاتیں صبح و شام
    ہم ہوا کے دوش پر آ پ تک پہنچا کریں

    ہے تمہارا ہی گماں اصلا خیالِ آفریں
    ہم خیالِ آفریں میں رات دن ڈوبا کریں

    ابو لویزا علی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں