1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اب یہاں اپنا گزارا نہیں ہوگا صا حب

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏اگست 26, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    اب یہاں اپنا گزارا نہیں ہوگا صا حب
    سانس بھی لینا گوارا نہیں ہوگا صاحب

    جانے والے کو تو آنے کی بڑی چاہت تھی
    تم نے ہی اس کو پکارا نہیں ہوگا صاحب

    خود ہی الفت سے کنارا بھی کیے بیٹھے ہو
    خود ہی کہتے ہو گزارا نہیں ہو گا صاحب

    تم چلے جاؤگے تو حسن چلا جاۓ گا
    کوئی خوش کن سا نظارہ نہیں ہوگا صا حب

    جھیل کے ساتھ میں دریا کو ملا ڈالوں گا
    پھر یہان کوئی کنارہ نہیں ہوگا صاحب

    چاند نکلا نہیں ہے تو ہے یہ ممکن شاید
    ان کی آنکھوں کا اشارہ نہیں ہوگا صاحب

    مدتیں درد کی لو کو ہی مٹا ڈالیں گی
    آگ ؟ جذبوں میں شرارہ نہیں ہوگا صاحب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں