1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

آ و ! تھوڑی آگ ملائیں پانی میں

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 3, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    آ و !
    تھوڑی آگ ملائیں پانی میں
    یعنی!
    اپنے خواب ملائیں پانی میں
    اندر ہی ہے
    آگ تمہارے حصے کی
    مشکل رستہ ڈھونڈنا ہے آسانی میں
    دل کے راکھ کریدو گے
    جل جاؤ گے
    بچنا !
    دامن جلتا ہے نادانی میں
    من چاہا منظر ہے
    آنکھوں کے آگے
    چسکا!
    پایا آنکھوں نے حیرانی میں
    منت مانی
    منتیں کی کے مان بھی جا
    من تو من من پاۓ سکوں من مانی میں
    جنگل کا دستور تو
    جنگل جانے ہیں
    بچہ شیر کا مرجاۓ گا پانی میں
    من وحشی ہے
    جلد سکوں پاجاۓ گا
    بدلو دہر کا منظر تم ویرانی میں
    آ و !
    تھوڑی آگ ملائیں پانی میں
    یعنی!
    اپنے خواب ملائیں پانی میں

    ابولویزا علی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں