1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

آہ میں اب اثر نہیں پاتا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جون 14, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    آہ میں اب اثر نہیں پاتا
    خود میں جانے کا در نہیں پاتا

    ہوں پریشاں بہت میں زلفوں سے
    اپنےاند ر بکھر نہیں پاتا

    خالی خالی مکان سونا دل
    دل میں اب غم بھی گھر نہیں پاتا

    فن وہ اشکوں کے جاری رہنے کا
    اب دلوں میں قدر نہیں پاتا

    ہے تسلسل ہی اضطرابی میں
    دل کو مارا ہے مر نہیں پاتا

    میں کہاں ہوں مجھے بتائیں گے
    اب میں اپنی خبر نہیں پاتا
     
    بینا اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں